Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لاسپور بجلی گھرکی تالہ بندی کے ڈیڈلائن میں چاردن کی توسیع دیدی گئی۔قیوم شاہ

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) یونین کونسل لاسپور کے سابق ناظم قیوم شاہ نے کہا ہے کہ اے کے آرایس پی کے اعلیٰ حکام کی طرف سے ان سے رابطہ اور مسئلے کا حل نکالنے کی یقین دہانی کے بعد انہوں نے رامان بجلی گھر کی تالہ بندی کو چار دنوں کے لئے موخر کردیا ہے۔ بدھ کے روز جاری کردہ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں انہوں نے شندور یوٹیلیٹی کمپنی کے ساتھ معاملات طے نہیں پاجانے پر بجلی گھر کی تالہ بندی کے لئے 15دسمبر کا ڈیڈ لائن دیا تھا جس میں ادارے کے حکام کی درخواست پر توسیع دی جارہی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
56132