Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جامعہ چترال میں’ابھرتا ہوا چین اورعلاقائی سیکیورٹی کے تناظرمیں سی پیک کی اہمیت” کے موضوع پر سیمینار

شیئر کریں:

جامعہ چترال میں ‘ابھرتا ہوا چین اورعلاقائی سیکیورٹی کے تناظرمیں شنگھائی تعاون تنظیم اور سی پیک کی اہمیت” کے موضوع پر سیمینار

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) یونیورسٹی آف چترال میں ‘ ابھرتا ہوا چین اور علاقائی سیکیورٹی کے تناظر میں شنگھائی تعاون تنظیم اور سی پیک کی اہمیت” کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا جس میں معروف تجزیہ کار اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ پولیٹیکل سائنس کے سابق چیرمین ڈاکٹر منظور آفریدی مہمان خصوصی تھے۔ شعبہ سیاسیات کے دو طالبات جنیتا اقبال اور صباحت رحیم بیگ نے سی پیک اور شنگھائی تعاون تنظیم کے بارے میں الگ الگ پرمغز مقالے پیش کئے جنہیں بے حد سراہا گیا۔

مقالہ جات کے پیش ہونے کے بعد ڈاکٹر افریدی نے موضوع پر بحث کو سمیٹتے ہوئے کہاکہ نیو ورلڈ آرڈر میں چین کا بہت ہی حساس اور اہم رول ہے اور سی پیک منصوبہ اس سلسلے میں ایک اہم کڑی کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک مجموعی اور انفرادی طور پر ذمہ دار کردار ہیں۔ سیمینار کے احتتام پر مقالہ پیش کرنے والی دونوں طالبات اور موڈیریٹر ایم شمعون پاشا کو شیلڈ پیش کئے۔ یہ چترال یونیورسٹی کے قیام کے بعد پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ میں منعقدہ اپنی نوعیت کا پہلا سیمینار تھا۔

chitraltimes uoch seminar on cpec4
chitraltimes uoch seminar on cpec1
chitraltimes uoch seminar on cpec2
chitraltimes uoch seminar on cpec7
chitraltimes uoch seminar on cpec8
chitraltimes uoch seminar on cpec

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
56110