Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سپرچیمپئن فٹبال ٹیم چترال پہنچنے پر پرتباک استقبال،ڈی سی آفس میں استقبالیہ، پولوٹیم کی بھی پذیرائی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) یوفون 4Gسپر فٹ بال کپ کا فائنل جیت کر چترال میں داخل ہونے پر پہنچنے والی ٹیم کو اہالیان چترال نے عشریت سے لے کر چترال شہر تک مختلف مقاما ت پر والہانہ استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کئے اور ہار پہنائے۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال حسن عابد نے فاتح ٹیم کے اعزاز میں اپنے دفتر کے احاطے میں استقبالیہ پروگرام کا اہتمام کیا جہاں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر زادہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں چترال میں کھیلوں کو سب سے ذیادہ اہمیت دی گئی ہے اور 14کروڑ روپے مختلف مقامات پر پولو گراونڈز کی تعمیر پر خرچ ہونا، سیدآباد اور بونی کے مقامات پر پلے گراونڈز کی تکمیل اور چترال شہر میں سپورٹس کمپلیکس کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنا اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے پشاور میں قومی سطح پر چیمپئین بننے والی ٹیم کے ارکان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اس علاقے کے عوام کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ وزیر زادہ نے کہاکہ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کو گرانٹ ان ایڈ دلوانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔

اس سے قبل ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ حسین احمد نے فٹ بال کے کھیل کو ترقی دینے کی راہ میں مشکلات کا ذکر کیا جبکہ ایڈوکیٹ عبدالولی خان عابد نے ضلعی انتظامیہ پر زور دیاکہ وہ پولو اور فٹ بال کے کھیلوں کی ترقی میں وہ کردار ادا کریں جوکہ ماضی میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کا خاصہ رہا ہے۔ڈی سی نے فاتح ٹیم کے لئے انعام 2لاکھ روپے ٹیم کپتان محمد رسول کے حوالے کئے جبکہ معاون خصوصی وزیر زادہ نے ہر کھلاڑی کو چترالی ٹوپی اور ہار پہنائے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر حاجی فاروق اعظم ودیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر بونی میں پولو ٹورنامنٹ جیتنے والی خالد بن ولی شہید ٹیم کو بھی انعامات دئیے گئے۔ پی ٹی آئی لویر چترال کے صدر سجاد احمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے چیمپئن ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا؛

اس سے قبل چیمپئن ٹیم دروش پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر دروش کی قیادت میں دروش کے عوام نے ٹیم کا پرتباک استقبال کیا۔ اوردروش سے چترال پہنچنے تک مختلف مقامات پر کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کئے گئے۔

chitraltimes dfa chitral super champion team warm welcome by DC lower Chitral wazir zada
chitraltimes dfa khalid bin wali shaheed polo team welcom by DC chitral lower 1
chitraltimes dfa chitral super champion team warm welcome by DC lower Chitral2
chitraltimes dfa chitral super champion team warm welcome by DC lower Chitral drosh
chitraltimes dfa chitral super champion team warm welcome by DC lower Chitral office
chitraltimes dfa chitral super champion team warm welcome by DC lower Chitral21
chitraltimes dfa chitral super champion team warm welcome by DC lower Chitral office 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
56099