Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا حکومت کے متنازعہ نوٹیفکیشن کے خلاف آل گورنمنٹ ایمپلائزاپرچترال سراپا احتجاج

شیئر کریں:

اپر چترال( شہزاد سے ) خیبر پختونخوا کی طرف سے اعلان کردہ متنازعہ نوٹیفیکیشن فائر ووڈ الاؤنس کو ختم کرنے کے خلاف اپر چترال بونی میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائیز کے زیر اہتمام احتجاجی جلوس اور ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں اس متنازعہ نوٹیفکیشن کے خلاف نعرہ درج تھے۔ جلسے کی صدارت چیئرمین اگیگا احمد علی کررہے تھے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سردیوں کے موسم میں ملاکنڈ ڈویژن خاص کر چترال میں فائر ووڈ الاؤنس کوختم کرنا ملازمین کے ساتھ انصاف حکومت کی ناانصافی نہیں بلکہ ظلم ہے۔جوکسی صورت قبول نہیں

جلسے سے دیگر مقررین کے علاؤہ صدر تنظیم الاساتذہ، افیسرز اسوسی ایشن اپر چترال عبدالجاوید نے بھی خطاب کیا ۔انھوں نے کہا ککہ حکومت ہر سردیوں میں ملاکنڈ ڈویژن کے ملازمین کو یومیہ پنتالیس رورپےکےحساب سے ہر سال نومبر سے اپریل تک فائرووڈ الاؤنس دیتی تھی مگر وزیراعلی خیبر پختونخواہ اپنے حالیہ چترال کے دورے کے موقع پر اس الاؤنس کو بڑھا کر سو روپے کرنے کا اعلان کیا تو تمام ملازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو ایک قراداد کے ذریعے شکریہ بھی ادا کیا تھا مگر الاؤنس کو بڑھانا تو دور کی بات جو کچھ مل رہا تھا اسکو بھی کاٹ کر ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا۔

آخر میں صدر جلسہ احمد علی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر دس دن کے اندر اندر اس متنازعہ نوٹیفکیشن کو واپس نہ لیا گیا تو ہم وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ کرنے ہر مجبور ہو جائیں گے۔

chitraltimes all employes coordiantion council upper chitral
chitraltimes all employes coordiantion council upper chitral2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
56057