Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغاخان ہائیرسیکنڈری سکول گاہکوچ کی یوم تاسیس کے موقع پر پررونق تقریب

شیئر کریں:

آغاخان ہائیرسیکنڈری سکول گاہکوچ کی یوم تاسیس کے موقع پر پررونق تقریب

گاہکوچ غذر(چترال ٹائمز رپورٹ ) آغاخان ہائیرسیکنڈری سکول گاہکوچ میں اتوار کے روز اٹھارہواں یوم تاسیس انتہائی جوش وخروش سے منایاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی دادو خان صدر ریجنل کونسل اشکومن پونیال صدرمحفل شفا جان سینئر سکالر اطرب برائے پاکستان کےعلاوہ دیگر امامتی اور آغاخان ایجوکیشن سروس جی۔بی کے اعلیٰ عہددار اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلامِ پاک سے ہوا ۔طلباء طالبات نے مختلف موضوعات پر تقاریر ،ڈرامے اور خاکے پیش کرکے خوب داد وصول کی۔سکول کے پرنسپل محمدجہانگیر خان نے تمام مہمانان اور والدین کو خوش آمدید کہا ااور سالانہ کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا کہ سکول کی کارکردگی شاندار ہے تعلیمی سال 2020ء اور 2021ء کےاے کے یو ای بی امتحان میں93فیصد طلباء اےاینڈاےپلس میں پاس ہوئے17طلباء وطالبات نے اے کےیو ای بی کے امتحان میں سبجکٹ ڈسٹنکشز حاصل کئے71فیصد طلبااے پلس22فیصد اے گریڈ 5 فیصدبی6۔0سی گریڈ میں پاس ہوئے۔ اس کے علاوہ سالانہ امتحان میں ہمارے پانچ بچوں نےگلگت بلتستان سطح پہ بورڑ پوزیشن حاصل کئے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے زیادہ تر طلبا و طالبات نےملک کے معیاری جامعیات میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے۔انشااللہ کامیابیوں کا یہ سفر مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ سکول کو کامیاب بنانے میں لائق محنتی اور دیانتدار اساتذہ کی خدمات ، والدین،اور اے کے اس پی کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔

تقریب کے میر محفل شفا جان نے اپنی تقریر میں کہا کہ اکیسوی صدی کے تقاضوں کے مطابق بچوں کو تیار کرنا چاہیے اور اکیسوی صدی کے چلنجز کا سامنا کرنے کے لئے بھی تیار رہنا چاہیے۔اور اس نے کہا کہ سکولوں میں بچوں کی معاشرتی اقدار اور تعلیم و تربیت پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے


تقریب کے مہمان خصوصی دادو خان نے سکو ل کی کارکردگی کو سراہا اور والدین سے کہا کہ اپنے بچوں کی بہترین تربیت کا خیال رکھے ۔ کیونکہ بچوں کو صرف لیب ٹاپ موبائل وغیرہ دینا کافی نہیں بلکہ ان کاصحیح استعمال بھی ضروری ہے۔انھوں نے مقامی سطح پر حل ہونے والے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اور ساتھ ساتھ بچوں کی مجموعی کرکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔


تقریب میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کئے گئے۔
تقریب کے آخر میں لیکچرر عقیل حیات نے سکول کی طرف سے مہمانان گرامی اور والدین کا شکریہ اداکیا اوراسی طرح یہ پررونق علمی تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

chitraltimes akhss Gahkuch GB annual cermoney 2021 4
chitraltimes akhss Gahkuch GB annual cermoney 2021 3
chitraltimes akhss Gahkuch GB annual cermoney 2021 6
chitraltimes akhss Gahkuch GB annual cermoney 2021 9
chitraltimes akhss Gahkuch GB annual cermoney 2021 7

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
56015