
میڈیکل کالجزٹیسٹ؛ چترال سے 20امیدوارکامیاب،ویٹنگ لسٹ میں موجودامیدواروں کوموقع دینےکی اپیل
چترال( نمائندہ چترال ٹائمز) حالیہ میڈیکل ٹیسٹ کولیفائی کرنے والے چترال کے ہونہاراسٹوڈنٹس میں اکثریت بچیوں کی ہے۔ غیرسرکاری میرٹ لسٹ کے مطابق چترال سے پندرہ طالبات اور پانچ طلبا کے ساتھ کل بیس ہونہار امیدواروں نے صوبے کے مختلف میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے کوالیفائی کی ہیں۔ جن میں اکثریت آغاخان ہائیرسیکنڈری سکول کوراغ کی ہے۔ آغاخان ہائیرسیکنڈری سکول کوراغ کی پانچ طالبات نے اے۔کے۔یو۔ کراچی کا ٹیسٹ بھی پاس کرچکے ہیں۔
چترال کے تعلیم دوست طبقہ نے تمام کولیفائی اسٹوڈنٹس اور ان کے والدین سے گزارش کی ہے کہ اوپن میرٹ والے زیادہ سے زیادہ ان کالجوں میں ایڈمشن کو یقینی بنائیں جہاں انکو میرٹ کی بنیاد پر داخلہ ملے تاکہ ویٹنگ لسٹ کے طلبا وطالبات کے ۔ایم۔سی۔میں چترال کی مخصوص نشستوں پر ایڈجسٹ ہوسکے۔
