Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کی طرف سے موڑکھو یوسی کے مستحق افراد میں ونٹر پیکیج تقسیم

شیئر کریں:

اپر چترال (جمشیداحمد) اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کی طرف سے الخدمت فاونڈیشن اپر چترال کی زیر نگرانی موڑکھو یوسی وریجون میں مستحق افرادمیں ونٹر پیکیج تقسیم کی گئی جس سے نوگرام سے لیکر کشم تک سو مستحق افراد (Winter package)سردی پیکیچ سے مستفید ہوئے. اس موقع پر منتظم کمیونٹی سروس الخدمت فاونڈیشن تحسین اللہ،صدر الخدمت فاونڈیشن اپر چترال غلام مجتبی، امیر جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین اور پرنسپل بشیراللہ موجود تھے موقعے پرخطاب کرتے ہوئے صدر الخدمت فاونڈیشن اپر چترال غلام مجتبی اور امیر جماعت اسلامی مولانا جاوید حسین اپر چترال نے اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت اور الخدمت فاونڈیشن کاشکریہ ادا کیا۔

chitraltimes alkhidmat winter relief upper chitral
chitraltimes alkhidmat winter relief

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
55979