Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان کی معیشت مستحکم ہونے لگی، رواں سال کے 4 ماہ کے معاشی اعشاریے جاری

شیئر کریں:

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان کی معیشت مستحکم ہونے لگی، رواں سال کے 4 ماہ کے معاشی اعشاریے جاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا ایکسپورٹ گڈز 12.35 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے معاشی اعشاریوں کی تفصیلات جاری کر دیں، جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال ایکسپورٹ گڈزمیں 27 فیصد اضافہ ہوا اور رواں سال کے پہلے 4ماہ میں ایکسپورٹ گڈز12.35 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں، گزشتہ سال ایکسپورٹ گڈز 9.75 ارب ڈالر رہیں۔۔ترسیلات زر۔۔عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ترسیلات زر میں 12 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال ترسیلات زر 10.55 ارب ڈالر، گزشتہ سال 9.43 ارب ڈالر تھیں۔۔ایکسپورٹ سروسز۔۔معاشی اعشاریوں کے مطابق 2022 کے پہلے 4 ماہ میں ایکسپورٹ سروسز میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، ایکسپورٹ سروسز جولائی تا اکتوبر2.12 ارب ڈالر تھیں۔۔

ٹیکسٹائل ایکسپورٹ۔۔پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ رواں سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 30 فیصد اضافہ ہوا، ٹیکسٹائل ایکسپورٹس رواں سال کے4ماہ میں 7.84 ارب ڈالرہوئیں جبکہ 2021 کے 4 ماہ میں 6.05 ارب ڈالرکی ٹیکسٹائل ایکسپورٹس رہیں۔۔آئی ٹی ایکسپورٹس۔۔عالیہ حمزہ نے بتایا کہ سال 2022 میں آئی ٹی ایکسپورٹس میں 39 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا، آئی ٹی ایکسپورٹ جولائی تااکتوبر2022 میں 830 ملین ڈالر رہیں، 2021میں جولائی تانومبر 596ملین ڈالر کی آئی ٹی ایکسپورٹ تھی۔۔ایف بی آر ریونیو۔۔معاشی اعشاریوں کے مطابق رواں سال ایف بی آر ریونیو میں 37 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جولائی تانومبر میں 2314 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا ہوا، گزشتہ سال جولائی تانومبر1695 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، زر مبادلہ کے ذخائر میں 13 فیصد اضافہ ہوا اور نومبرمیں ٹیکس کلیکشن 22.5 ارب ڈالر،گزشتہ سال 20.2 ارب ڈالرتھی۔۔

کاروں کی فروخت۔۔پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کاروں کی فروخت میں 71 فیصد اضافہ ہوا، رواں سال کے 4ماہ میں 74952کاریں خریدی گئیں، 2021کے 4 مہینوں میں 43865کاریں فروخت ہوئیں۔۔ٹریکٹرز کی سیلز۔۔عالیہ حمزہ نے کہا کہ حکومتی بہترین پالیسی کی وجہ سے ٹریکٹرز کی سیلز میں 14 فیصد اضافہ ہوا، 4ماہ میں 17386ٹریکٹرز فروخت، گزشتہ سال 15245 ٹریکٹرز فروخت ہوئے۔۔سیمنٹ کی سیلز۔۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈومیسٹک سیمنٹ کی سیلز میں ایک فیصد اضافہ ہوا، جولائی تااکتوبر میں 15.90 ملین ٹن، 2021 میں 15.70 ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال فرٹیلائزر یوریا کی سیلز 10 فیصد بڑھیں، رواں سال کے 4 ماہ میں 5081 ٹن، گزشتہ سال 4626 ٹن یوریا سیلز رہیں۔۔

پٹرولیم سیلز۔۔پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال پٹرولیم سیلز میں 22 فیصد اضافہ ہوا، رواں سال7.85ملین ٹن،گزشتہ سال6.44ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات سیلزرہیں۔۔کاٹن کی سیلز۔۔عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کاٹن کی سیلز میں 54 فیصد اضافہ ریکارڈ، رواں سال 7.17 ملین بیلز، گزشتہ سال 4.65 ملین بیلز کی سیلز رہی۔۔بجلی کی پیداوار۔۔رپورٹ کے مطابق بجلی کی کھپت کے باعث رواں سال بجلی کی پیداوار 10 فیصد زیادہ کی گئی، رواں سال کے 4 ماہ میں 1 لاکھ 19 ہزار 262 گیگاواٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ گزشتہ سال 1 لاکھ 8 ہزار 88 گیگا واٹ بجلی پیدا ہوئی۔پارلیمانی سیکرٹری نے مزید بتایا کہ ایئرکنڈیشنز، فریج، ڈیپ فریزر،الیکٹرک پنکھوں کی پیداوار میں اور موٹر سائیکل کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا۔۔جی ڈی پی۔۔عالیہ حمزہ نے کہا کہ ن لیگ اپنے دور میں 284 ارب ڈالر جی ڈی پی چھوڑ کر گئی، جی ڈی پی تاریخ کی دوسری بلندترین سطح 315ارب ڈالرپرپہنچ چکی۔۔

زرعی کریڈٹ ادائیگی اور لارج اسکیل مینوفیکچرنگ انڈیکس۔۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ زرعی کریڈٹ ادائیگی میں 6 فیصد اضافہ ہوا، رواں سال زرعی کریڈٹ ادائیگی 381 ارب، گزشتہ سال 358 ارب روپے تھی جبکہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ انڈیکس میں 5 فیصد اضافہ ہوا، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ انڈیکس 139.50، گزشتہ سال 132.60 رہی۔۔کورونا میں بہترین پالیسیاں۔۔پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کے باوجود ڈیٹ ٹو جی ڈی پی کم ہو رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کی بہترین پالیسیوں سے ملکی معیشت میں بہتری ا?ئی، وزیراعظم عمران خان نے پہلے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔عالیہ حمزہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بہترین پلاننگ سے کورونابحران سے بخوبی نمٹا گیا، وزیراعظم کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی، معیشت، صنعت اور زراعت کا بنیادی ڈھانچہ بن چکا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
55965