Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عالیہ فرح غفار کا اعزاز، میڈیکل کالجز کا ٹیسٹ نمایاں نمبروں کے ساتھ پاس کرکےاوپن میرٹ پر کوالیفائی کرلیا

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کی طالبہ عالیہ فرح غفار نے حالیہ میڈیکل کالجز میں داخلے کے ٹیسٹ میں اوپن میرٹ پر کوالیفائی کرلیا ہے ۔ اور چترال سے تقریبا بیس اسٹوڈنٹس نے ٹیسٹ پاس کئے ہیں جن میں سے عالیہ فرح غفار ٹاپ چھ پوزیشن میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے ۔


عالیہ فرح میٹرک نمایاں نمبروں سے پاس کرنے کے ساتھ آغا ایگزامینشن بورڈ کراچی سے ایف ایس سی پری میڈیکل میں پہلی پوزیشن حاصل کرچکی ہیں ۔ وہ سابق ایڈیشنل کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عبد الغفار ساکنہ اوی کی دختر ہیں۔


شیئر کریں: