Chitral Times

Jan 24, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام بے تحاشہ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام چترال کے دونوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز چترال اور بونی کے مقامات پر جمعہ کے روز مہنگائی وگرانی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان اور عام لوگوں نے شرکت کی۔ چترال میں پی آئی اے چوک پر جلسے سے پی پی پی لویر چترال کے جنرل سیکرٹری قاضی فیصل،انفارمیشن سیکرٹری نظار ولی شاہ، تحصیل صدر عالم زیب ایڈوکیٹ نے جبکہ بونی کے مقام پر پی پی پی اپر چترال کے صدر امیر اللہ خان، حمید جلا ل اور دوسروں نے خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ موجودہ حکومت سوفیصد ناکام ہوچکی ہے اور آئی ایم ایف کی ایما پر ملک کے 22کروڑ عوام کو مہنگی وگرانی اور غربت کے دلدل میں دھکیل رہا ہے۔ا نہوں نے حکومت کو خبر دارکرتے ہوئے کہاکہ اگر کراچی سے چترال تک بھوکے عوام سڑکوں پر نکل آئی تو عمران خان اوران کی حواریوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔

chitraltimes ppp protest chitral

شیئر کریں: