Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آنارہ تانیہ حسین کا اعزاز، میڈیکل ٹیسٹ نمایاں نمبروں سے پاس، اوپن میرٹ پر داخلہ لینے میں کامیاب

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مستوج کے نواحی گاوں پرکو سپ سے تعلق رکھنے والی آنارہ تانیہ حسین دختر گل حسین نے ایم بی بی ایس داخلے کیلئے منعقد ٹیسٹ میں صوبہ خیبر پختوانخواہ میں ۱۳۴۰ امیدواروں میں سے صوبے میں 65 ویں نمبر جبکہ چترال میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے خیبر میڈئکل یونیورسٹی میں اوپن میرٹ پر داخلہ لینے میں کامیاب ہوئی ہیں،آنارہ تانیہ حسین بیک وقت پاکستان آرمی میڈئکل کالج اورساتھ یونیورسٹی آف سنڑل ایشیا کی سیٹ میں بھی شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
ہونہار طالبہ انارہ تانیہ حسین نے میٹر ک اور ایف ایس سی آغاخان ہائیرسیکنڈر ی سکول کوراغ سے مکمل کی ہے ۔


یاد رہے آنارہ تانیہ حسین کی تعلیمی سفر ہمیشہ سے ہی شاندار رہی ہے۔اپنی سکول میں صف اول کے اسٹوڈنٹ میں آنارہ تانیہ حسین نے اپنی پوزیشن ہمیشہ برقرار رکھی۔اس کی مثال میٹرک کےامتحان میں ۹۹ فی صد حاصل کر چکی ہے اور ایف ایس سی کے امتحان میں ۹۹ فیصد جبکہ اسی سال ایم بی بی ایس کے امتحان میں ۹۰ فیصد نمبر حاصل کر کے چھترار میں پہلی پوزیشن اور صوبے میں ۶۵ ویں نمبر پر کامیابی حاصل کی۔


آنارہ تانیہ حسین پرکوسپ سے تعلق رکھنے والے آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے فنانس آفیسر گل حسین کی صاحبزادی جبکہ منیجرمایئکروفنانس اسلام آباد رحمت حسین کی بھتیجی ہے۔چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے آنارہ تانیہ حسین نے اپنی کامیابی کواللہ تعالیٰ کی مہربانی اساتذہ کی محنت، والدیں اور عظیم رشتوں کی دعاوں اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
55935