
اپر چترال پولیس کے زیر اہتمام انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا گیا
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے حوالے سے اپر چترال میں اگہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔ واک کا اہتمام ڈی پی او اپر چترال ذوالفقار علی تنولی نے کیا تھا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمدعلی نے خصوصی طورپر شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی پی او اپر چترال کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر اپر، پولیس کے جوان،سول سوسائٹیز کے نمائندے،تاجر برادری واک میں حصہ لیا۔ جو بونی چوک پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کی۔
ڈپٹی کمشنر اپر محمد علی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال ذوالفقار علی تنولی اور صدرریجنل کونسل اپر چترال امتیاز عالم نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت معاشرے میں بدعنوانی جڑ پکڑتی جا رہی ہے۔ بدعنوانی سے پاک معاشرہ قائم کرنے کے لیے ہر کسی کو اپنے حصے کاکردار بھر پور طورپر ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔معاشرے میں بدعنوانی اس وقت ختم ہو سکتی ہے جب ہر کوئی اپنے حصہ کا کردار ادا کرسکے۔بغیر اس کے معاشرے میں بدعنوانی کا خاتمہ ناممکن ہے لہذا آج کے بعد ہر ایک کو معاشرے میں بدعنوانی کے خاتمہ میں اپنے حصہ کا کردار ادا کرنے کاعہد کرنا ہوگا۔ آخر میں دعایئہ کلمات کے ساتھ انٹی کرپشن ڈے کا اختیتام کیا گیا۔
دریں اثنا تھانہ مستوج میں اگہی واک کا اہتمام کیاگیا ، ایس ایچ او مستوج کی قیادت میں پولیس کے جوان اور سول سوسائٹی کے افراد نے واک میں شرکت کی۔


