Chitral Times

Aug 16, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یونیورسٹی آف چترال میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے حوالے سے اگہی واک

شیئر کریں:

یونیورسٹی آف چترال میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے حوالے سے اگہی واک

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) یونیورسٹی آف چترال میں انسداد بدعنوانی کا دن (9 دسمبر 2021) منایا گیا۔ یونیورسٹی آف چترال نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک کا انعقاد کیا جس کا موضوع “ہمارا ایمان کرپشن فری پاکستان” تھا۔ واک میں فیکلٹی ممبران، انتظامی عملہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


قائم مقام وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر تاج الدین نے بھی واک میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ چیک اینڈ بیلنس کی عدم موجودگی کرپشن کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ انہوں نے بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے قومی احتساب بیورو کی کوششوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس سوسائٹیز ظہورالحق دانش نے کہا کہ کرپشن کی لعنت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ یہ خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کو متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ کرپشن کے خلاف متحد ہو کر معاشرے سے اس لعنت کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

chitraltimes university of chitral awarness walk on intl anti corruption day
chitraltimes university of chitral awarness walk on intl anti corruption day2

شیئر کریں: