Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام لیکچررز،فزیکل ایجوکیشن ودیگراسامیوں کیلئے ایبلٹی ٹیسٹ کیلئے شیڈول جاری

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کے لئے اعلان کیا ہے کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مرد و خواتین لیکچررز الیکٹرانکس، سوشیالوجی، جغرافیہ، سائیکالوجی، تاریخ، شماریات، صحت اور فزیکل ایجوکیشن (بی پی ایس۔17) کی پوسٹوں اور خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن میں اسسٹنٹ منیجر، اسسٹنٹ ویب ڈیویلپر/ اسسٹنٹ نیٹ ورک ایڈ منسٹریٹر، منیجر آپریشن، کمپیوٹر آپریٹر ار جونئیر کلرکس کی آسامیوں کے لئے ایبلٹی ٹیسٹ کے شیڈول کے مطابق 27 دسمبر سے 31 دسمبر 2021 تک منعقد کئے جائیں گے جبکہ دیگر معلومات اوررول نمبر سلپس کے لئے سرکاری ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

محکمہ، گزارہ الاؤنس کے لیے موصول شدہ درخواست پر ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کی منظوری کے بعد ایک ماہ کے اندر کارروائی مکمل کرنے کی پابند ہوگا

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) حکومت خیبر پختونخوا نے خدمات تک رسائی ایکٹ 2014 کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ زکوۃ و عشر سے متعلق خدمات کے لئے مقررہ وقت، نامزد افسران اور اپیلیٹ اتھارٹیز کا اعلان کیا ہے جسکے مطابق محکمہ، گزارہ الاؤنس کے لیے موصول شدہ درخواست پر ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کی منظوری کے بعد ایک ماہ کے اندر کارروائی مکمل کرنے کی پابند ہوگا جس کے لیے نامزد آفیسر چیئرمین لوکل زکوٰۃ کمیٹی اور اپیلیٹ اتھارٹی چیئرمین ضلعی زکوۃ کمیٹی ہونگے اسی طرح جہیز کے لئے درخواست پر، ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹی کی منظوری کے بعد 20 دنوں کے اندر کارروائی مکمل کرنا لازمی ہوگا، جسکے لئے نامزد آفیسر، ضلعی زکوۃ آفیسر اور اپیلیٹ اتھارٹی سیکرٹری زکوۃ و عشر ہوں گے جبکہ تعلیمی سکالرشپس مورا ٹیکنیکل اینڈ دینی مدارس کے لئے موصول درخواستوں پر سکالرشپ کمیٹی کی منظوری کے بعد 30 دنوں کے اندر کارروائی مکمل کی جائے گی جسکے لئے نامزد افسر متعلقہ ادارے کے سربراہ اور ضلعی زکوٰۃ آفیسر اپیلیٹ اتھارٹی ہونگے جبکہ استحقاق سرٹیفیکیٹ کے اجرا کیلئے درخواست کی وصولی کے پانچ دنوں کے اندر کاروائی کرنا لازمی ہوگا جس کے لئے،نامزد آفیسر مقامی زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین اور اپیلیٹ اتھارٹی چیئرمین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی مقرر کر دیئے گئے ہیں اس امر کا اعلان محکمہ زکوٰۃو عشر، سماجی بہبود، خصوصی تعلیم و ترقی خواتین خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
55869