Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ایجنسی فارہبیٹاٹ کے زیرانتظام بونی گول میں سیلاب سے خبردارکرنے والے جدید آلات نصب

شیئر کریں:

آغا خان ایجنسی فارہبیٹاٹ (اکاہ) کے زیرانتظام بونی گول میں سیلاب سے خبردارکرنے والے جدید آلات نصب

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (اکاہ ) نے بونی گول (دھول دینیان ٹیک) میں سیلاب کی خطرات سے پیشگی خبردار کرنے والے جدید آلات نصب کیے۔یہ آلات سیلاب آنے کی صورت میں جدید سینسر کی مدد سے گاوں والوں کو خبردار کرے گا۔ جس سے سیلاب سے علاقے کے نقصانات کو کم سے کم کرنے میں مدد ملے گا۔

اس موقع پر ادارے کی طرف سے ولی محمد یفتالی ایریا منیجر اکاء، پریذیڈنٹ اسماعیلی ریجنل کونسل اپر چترال امتیاز عالم، اے کے ڈی این کے نمائندے اور دیگر آفیشل موجود تھے۔

اس سلسلے میں آغا خان ایجنسی فار ہیبٹاٹ کے زیر اہتمام ایک اورینٹیشن سیشن مقامی گیسٹ ہاؤس بونی میں منعقد ہوا۔ جس میں محمد علی ڈپٹی کمشنر اپر چترال، سرکاری افسران، صدر اسماعیلیہ کونسل اپر چترال اور اے۔کے۔ڈی ۔این ۔کے زمہ داروں نے شرکت کی۔ سیشن میں ائیرلی فلڈ وارننگ پرمختصر پریزنٹیشن ولی محمد یفتالی نے پیش کی۔ اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے فلاح و بہبود کے لیے AKDN اور AKAH کے گراں قدر تعاون کو سراہا۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے بھی ارلی وارننگ سسٹم سائٹ کا دورہ کیا اور AKAH کی کاوشوں کو سراہا۔

chitraltimes akah booni flood alert2
chitraltimes akah booni flood alert 1
chitraltimes akah booni flood alert 2
chitraltimes akah booni flood alert 3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
55830