Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لاسپور رامان بجلی گھر معاہدہ پرعملدرامد شروع نہ ہوا تو اسے احتجاجی طور پر بند کردیاجائیگا۔ قیوم شاہ

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) یونین کونسل لاسپور کے سابق ناظم قیوم شاہ نے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر نگرانی قائم شندور یوٹیلیٹی کمپنی کے انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پندرہ دنوں کے اندر اندر لاسپور کے رامان کے بجلی گھر کے بارے میں عوام کے ساتھ معاہدہ نامہ پرعملدرامد شروع نہیں ہوا تو اسے احتجاجی طور پر بند کردیا جائے گا جس کی تمام ذمہ داری کمپنی کے کوارڈینیٹر اور دوسرے ذ مہ داروں پر عائدہوگی۔

بدھ کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2015ء میں بجلی کی تعمیر کے وقت طے شدہ معاہدے کے مطابق ہر دو سال بعد بورڈ آف ڈائرکٹرز کو تبدیل کیا جاتا ہے لیکن کمپنی کے کوارڈینیٹر نے بورڈ آف ڈائرکٹر ز کی منظوری کے بغیر اپنی من پسند شخص سہروردی کو صدر مقرر کیا جبکہ بغیر کسی منظوری کے حاصل مراد نامی ایک شخص کو اس میں ملازمت دی گئی جس سے مقامی لوگوں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کمیونٹی کے ممبرز معاہدہ نامہ پر من وغن عملدارامد چاہتے ہیں تاکہ کوئی تنازعہ سر نہ اٹھاسکے۔ قیوم شاہ نے کہاکہ انہوں نے بجلی گھر کی بندش کی نوٹس مقامی تھانہ سمیت اداروں میں 6دسمبر کو دے دی ہے جس کے ٹھیک پندرہ روز بعد بجلی گھر کو بند کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ان تمام حالات کی ذمہ داری کوارڈنیٹر، حاصل مراد اور سہروردی پر عائد ہوگی۔

chitraltimes qayoom ali shah nazim2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
55817