Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی آئی اے طیارے حادثے کے شہدا کی پانچویں برسی کے موقع پرچترال میں مختلف تقریبات،فاتحہ خوانی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) 7دسمبر 2016ء کو چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے طیارے کی ایبٹ آباد کے قریب حادثے کا پانچواں برسی منانے کے سلسلے میں منگل کے دن چترال میں متعدد تقریبات منعقد ہوئے جن میں قرآن خوانی، یاد گار شہدا ء پر پھول چڑہانے اور سلامی دینے کے ساتھ فاتحہ خوانی کا پروگرام شامل تھے جبکہ شہداء کے آبائی دیہات میں بھی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

chitraltimes osama park pk 661 crashed anniversory chitral

چترال بونی روڈ پر واقع شہیدا سامہ شہید پارک میں واقع یادگار شہداء پر منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال حسن عابد نے ایڈیشنل اے سی چترال حفیظ اللہ اور صدر چترال پریس کلب چترال کے ہمراہ یاد گار پر پھول چڑہائے جس میں شہداء کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اس سے قبل انہوں نے چترال لیویز اور چترال پولیس کے جوانوں کی طرف سے چاق وچوبند دستے کی سلامی لی۔ ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں شہداء کی ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد، ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر فاروق اعظم، ڈسٹرکٹ افیسر فشریز ، ڈائرکٹر اسامہ شہید اکیڈیمی فدا ء الرحمن، ٹی او (ریگولیشن) ٹی ایم اے چترال رحمت ولی اور دوسرے موجود تھے۔

chitraltimes osama park pk 661 crashed anniversory chitral2


چترال پریس کلب میں پاکستان پیپلز پارٹی اور سلمان شہید کی فیملی نے مشترکہ طور پر تقریب کا اہتمام کیا جس میں چترال کے معروف قانون دان عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ صدرمحفل تھے۔ سلمان شہید کے بھائی شادمان زین ، سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر، شہزادہ فرہاد عزیز شہید کے بھائی شہزادہ فہام عزیز پی پی پی کے رہنما نظار ولی شاہ اور اسامہ شہید کیریر اکیڈیمی کے ڈائرکٹر فداء الرحمن نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

chitraltimes pk661 incident anniversory chitral 2

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہارکیاکہ پہلے چار سال تک تو حکومت نے حادثے کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے سے کتراتی رہی لیکن سابق ایم این اے شہزادہ افتخار اور عدنان زین کی رٹ پیٹیشن پر ہائی کورٹ کے حکم پر ایک سال قبل حقائق کو سامنے تو لائے گئے مگر ذمہ داروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے شہداء کے لواحقین کے دلوں پر جو گزر رہی ہے، اس کا اندازہ صرف وہی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس رپورٹ کی روشنی میں حکومت کو چاہیے کہ انسانی حقوق اور انسانی جان کی قدر کرے تاکہ ایسے اندوہناک سانحے مستقبل میں رونما نہ ہوں جوکہ متاثرہ خاندانوں پر قیامت ڈھاتی ہیں۔ شہید سلمان کے بھائی ڈاکٹر سعد ملوک نے تقریب کے شرکاء کا اپنے خاندان کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ایسے پروگرامات سے ہمارے زخم تازہ ہوتے ہیں لیکن ہماری یونٹی بھی اشکارا ہوتی ہے کہ ہم مصیبت اور غم کے لمحات ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے ہیں۔

chitraltimes pk661 incident anniversory chitral 1

انہوں نے اُ س وقت کے صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کسی حکومتی وزیر یا نمائندے کو تعزیت کے لئے آنے کی توفیق نہیں ہوئی اور انسان ہونے کے ناطے سب برابر حیثیت کے مالک ہوتے ہیں لیکن حکومت نے صرف جنید جمشید کو ہی اہمیت دے دی۔ ممتاز سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر نے بھی پی آئی اے انتظامیہ کو سانحے مورد الزام ٹھہرایا۔ انہوں نے شہید ڈی سی اسامہ شہید کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ چترالی عوام احسان شناس ہیں اور انہیں کبھی بھی نہیں بھولیں گے۔ اس سانحے کا ایک اور شہید شہزادہ فرہاد عزیزکا بھائی شہزادہ فہام عزیز نے بھی سانحے کی انکوائری رپورٹ پر عملدرامد نہ کرنے پر افسوس کا اظہارکیالیکن کسی کواس مجرمانہ غفلت سز انہ ہونا تعجب کا باعث ہے۔ اس موقع پر اسامہ وڑائچ اکیڈمی کے ڈائرکٹر فداء الرحمن نے اس وقت کے ڈپٹی کمشنر اسامہ وڑائچ کا خصوصی طور پر ذکر کیاجوکہ اس بدقسمت طیارے میں اپنی بیوی اور شیر خوار بچی کے ساتھ سفر کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اسامہ وڑائچ نے ڈیڑھ سال کے عرصے میں چترال ایڈمنسٹریشن پر جو نقوش چھوڑ گئے، وہ قیامت تک انمٹ رہیں گے اور انہوں نے اپنی کارکردگی، انتھک محنت اور حسن اخلاق سے اپنے آپ کو سول سروس کا ایک سرمایہ ثابت کیا۔

chitraltimes pk661 incident anniversory chitral


عبدالولی خان عابدنے صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے کہاکہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں یہ حقیقت اشکار ا ہوگئی ہے کہ پی کے 661کا طیارہ تکنیکی طور پر فٹ نہ ہونے کے باوجود اسے اڑایا گیا جس کے نتیجے میں چترال کی تاریخ میں سب سے بڑا سانحہ پیش آیا جس میں 47افراد لقمہ اجل بن گئے۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی اے نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے اس لئے شہداء کے لواحقین کو نارمل معاوضہ کی بجائے دیت بھی دیا جائے جوکہ قتل عمد میں دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ چترال کے رہنے والے ایک خاندان کی مانند ہیں اور اس غم میں سب برابر کے شریک ہیں۔ نظار ولی شاہ نے اس موقع پر شہید سلمان کے بھائی عدنان زین کی طرف سے اس دن کی مناسبت سے پیغام پڑھ کر سنایا جوکہ انہوں نے بیرون ملک سے بھیجا تھا۔ جے یو آئی کے سینئر لیڈر مولانا عبدالسمیع آزاد نے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کرائی۔

chitraltimes pk661 incident anniversory chitral 3


درین اثناء سانحے کے بعد پانچ سال گزرنے کے باوجود بھی اس دن چترال میں سوگ کا سماں دیکھا گیا جہاں ہرکوئی اس اندوہناک ہوائی حادثے کا ذکر کرکے ابدیدہ ہورہے تھے۔

chitraltimes pk661 incident anniversory chitral 23
chitraltimes pk661 incident anniversory chitral 22

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
55793