Chitral Times

Jan 18, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جماعت اسلامی تحصیل چترال کا اجتماع ارکان، نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) جماعت اسلامی تحصیل چترال کا اجتماعِ ارکان زیر صدارت مولانا قاضی سلامت اللہ منعقد ہوا اجتماع ارکان میں میں تحصیل قیم محمد شجاع الحق بیگ، ضلعی قیم وجیہ الدین، سیاسی کمیٹی کے چیئرمین سابق ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ دیگر ذمہ دارانِ جماعت اورارکان شریک ہوئے۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز مولانا عنایت الرحمن کی درسِ قرآن سے ہوا۔ اس کے بعد تحصیل چترال کے امیر قاضی سلامت اللہ نے تحصیل کابینہ کے زمہ داروں سے حلف لیا۔ محبوب سبحانی اور مولانا حفیظ الدین نائب امراء، انجینئر ابرار الرحمٰن اور ظفر اللہ نائب قیم کا حلف لیا۔جبکہ مولانا عنایت الرحمٰن کو شعبہ تربیت، سمیع الدین رئیس کو شعبہ نشرواشاعت اور قاری رحیم الدین کو بیت المال کا انچارج مقرر کیا گیا۔


بعد ازاں انائب قیم انجنئر ابرار الرحمٰن نے منصوبہ عمل کی تفہیم پر سیشن کرایا۔ رکن سیاسی کمیٹی چترال لوئرسابق ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کی منصوبہ بندی کے حوالے سے پروگرام پیش کیا۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے بھرپور منصوبہ بندی اور تمام ولیج کونسلز کے دورے کا شیڈول اورٹیم تیار کی گئی۔

chitraltimes jamata islami chitrali ijtimagh arkan2

شیئر کریں: