Chitral Times

Jan 28, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جماعت اسلامی سینئر رہنما ظہیر الدین پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی

شیئر کریں:

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) جماعت اسلامی چترال کے سینئر رہنما ظہیرالدین نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اتوار کے روز پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس میں انھوں نے شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کامران خان بنگش,وزیراعلی کے معاون خصوصی وزیرزادہ ، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبدالطیف، ضلعی صدر پی ٹی آئی اپر چترال رحمت غازی ودیگر بھی موجود تھے۔ یادرہے کہ ظہیر الدین جماعت اسلامی میں تحصیل امیر اورایک دفعہ ضلعی جنرل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ اور پیشے کے لحاظ سینئر صحافی اور روزنامہ ڈان سے وابسطہ ہیں جبکہ موجودہ وقت میں چترال پریس کلب کے صدر بھی ہیں۔

دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما اور سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان نے ظہیرالدین کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر مبارک دی ہے ۔ اور نیک خواہشات کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ انکی شمولیت سے پارٹی مذید مظبوط ہوگی۔

chitraltimes president zaheeruddin joined pti3
chitraltimes president zaheeruddin joined pti2
جماعت اسلامی سینئر رہنما ظہیر الدین پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی 7


شیئر کریں: