Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اوآئی سی کا پاکستان میں 41برس بعد غیر معمولی اجلاس 19دسمبر کوہوگا، وزیر خارجہ شاہ محمود

شیئر کریں:

اوآئی سی کا پاکستان میں 41برس بعد غیر معمولی اجلاس 19دسمبر کوہوگا، وزیر خارجہ شاہ محمود

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے اثاثے منجمد رہے تو خطہ میں معاشی بحران آ سکتا ہے،پاکستان میں 41برس بعد او اآئی سی کا غیر معمولی اجلاس 19دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس کا واحد ایجنڈا افغانستان ہوگا جس میں پی فائیو ممالک،یورپی یونین،ورلڈ بنک اوراہم اداروں کے نمائندیشرکت کریں گے،دنیا پاکستان کے کردار کی معترف ہے،افغانستان کے ہمسائیوں پر مشتمل فورم بنانے پر کامیابی ملی ہے،،وزیر اعظم عمران خان سیالکوٹ واقعہ کی خودنگرانی کر رہے ہیں اور متاثرہ خاندان سے رابطہ کرکے موقف بھی لے رہے ہیں،

واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، سی پیک منصوبوں پرمخالفین کی سازشوں کوپاکستان اور چین کیساتھ ملکر ناکام بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان پر بروقت توجہ نہ دی گئی تو انسانی المیہ جنم لے گا اورافغانستان کی نصف آباد ی خوراک کی قلت کا شکار ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 19دسمبر کو اسلام آباد میں افغانستان کی صورتحال پر غیر معمولی اجلاس شروع ہوگاپوری دنیا کو افغانستان کے مسئلہ کو سمجھنے کی ضرورت ہے، او آئی سی کے اہم اجلاس میں بین الاقوامی اعلی ٰ سطحی وفد کے علاوہ جرمنی،کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت اہم ممالک کو بھی مدعوکیا گیاہے جوافغانستان کے معاملہ پرتبادلہ خیال اور ہماری معاونت کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی حکومت کی جانب سے افغانستان کے معاملہ پر بین الاقوامی اجلاس منعقد کرنے کا جائزہ لیا گیاجس کے بعد پاکستان میں او آئی سی منعقد کی جا رہی ہے تاکہ خطے میں بہتری لائی جاسکے کیونکہ افغانستان کو اس وقت نظر انداز کرنا ایک تاریخی غلطی ہوگی اور غلطیاں دہرانی نہیں چاہیں،ہم پہلے ہی تین ملین مہاجرین کی میزبانی کر رہے ہیں اور اب ہمارے پاس مزید ذرائع نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلد یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات کے لئے جا رہے ہیں جہاں ان سے تبادلہ خیال کریں گے اور انہیں ا س معاملے پر قائل کریں گے کہ وہ اپنا کردار کیسے ادا کرسکتے ہیں،وزیر خارجہ نے کہاکہ افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف مہم چلا ئی گئی مگر ہماری بہترین خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت کو شکست کاسامنا کرنا پڑا۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے پچاس ہزار ٹن گندم افغانستان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


شیئر کریں: