Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ کالج چترال کے پروفیسر ایوب زرین، قاضی ظہور الدین ودیگر کی اگلے گریڈوں پر ترقی

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) حکومت خیبرپختونخوا نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر محکمہ اعلیٰ تعلیم کے متعدد ایسوسی ایٹ پروفیسروں کو پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز کو ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور لیکچررز کو اسسٹنٹ پروفیسروں کے عہدوں پر ترقی دی ہے ۔ ترقی پانے والوں میں گورنمنٹ کالج چترال لوئر کے پروفیسرز بھی شامل ہیں۔ ان میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ایوب زرین ساکن تورکہو اور قاضی ظہور الدین ساکن مستوج کو گریڈ 19سے گریڈ20میں ترقی دیکر پروفیسر تعینات کردیا گیا ہے ۔ اسی طرح اسسٹنٹ پروفیسر ضیاالحق اور فضل الحق کوگریڈ 19میں ایسوسی ایٹ پروفیسراور لیکچرر شکیل احمد اور شاہ محمد قاسم کو گریڈ 18میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی ہے ۔ اور رواں مہینے ان کی تعیناتیوں کے احکامات بھی جاری ہوں گے۔

chitraltimes professor promotions govt college chitral2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
55621