Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال بونی۔مستوج۔شندورروڈ پرکام زوروشور سے جاری ہے،تمام حکام کا شکریہ۔سرتاج احمد خان

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) این ایچ اے نے چترال شندور روڈ پر تعیمراتی کام شروع کردیا ہے اور ایک منظم طریقے سے کام جاری ہے ۔ اور اس سلسلے میں ممبر این ایچ اے ، جی ایم ودیگر حکام انتہائی دلچسی لے رہے ہیں۔جو ایک خوش آئند بات ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل ناظم اور ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کے کوارڈنیٹر سرتاج احمد خان نے گزشتہ دن تعمیری کام کاجائزہ لینے کیلئے اپر چترال کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ چیمبرآف کامرس کے سابق سینئر نائب صدر لیاقت علی اور بونی کی معروف شخصیت سلطان روم بھی موجود تھے۔

دورے کے بعد چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج احمد نے تمام متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپرچترال کےعوام کی درینہ مطالبے پر عملی کام کا آغاز ہوچکا ہے ۔ اور روز بہ روز کام میں تیزی آرہی ہے ۔امید ہے عوام بہت جلد تبدیلی دیکھیں گے۔ سرتاج احمد نے مذید بتایا کہ کجوکے عوام نے اس موقع پر شکایت کی کہ این ایچ اے کنٹریکٹر تعمیراتی ملبہ دریائے چترال میں ڈال رہا ہے جس کی وجہ سے دریا کا رخ کجو کی طرف ہوگا اور آئندہ گرمیوں میں علاقہ دریا کی کٹائی کی زد میں آئیگا جو نقصان کا باعث بنے گا۔ لہذا ٹھیکہ دار ملبہ دریا میں ڈالنے کی بجائے ان کو کسی اور محفوظ مقام پر ڈمپ کیا جائے۔ جس پر سرتاج احمد نے ان کو یقین دلایا کہ وہ این ایچ اے حکام سے اس سلسلے میں بات کرکے مسئلہ حل کروائیں گے ۔

دریںا ثنا گرم چشمہ چومبور پل مرمت کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔ جس پر سرتاج احمد نے تمام متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں کے مشکلات کے پیش نظر مرمت کا کام جلد مکمل کرنے پر انکی کاوشوں کا سراہا۔

chitraltimes chitral shandur road construction sartaj liaqat
chitraltimes chitral shandur road construction1
chitraltimes chitral shandur road construction 1
chitraltimes chitral shandur road construction 1 1

شیئر کریں: