Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد اپنے ووٹ کے اندراج یا منتقلی کو یقینی بنائیں۔ الیکشن کمشنر

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ضلعی الیکشن کمشنر چترال فلک ناز نے چترال لوئیر اور اپر کےعوام الناس کو مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع میں عنقریب بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔ لہذا وہ تمام افراد جن کی عمر یں18سال ہے اور شناختی کارڈ بنا ہوا ہے ، بالخصوص امیدواران جو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ موبائل فون پر اپنے ووٹ کے اندراج کی تصدیق کے لئیے8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج دیں۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ووٹ کی تبدیلی کی صورت میں دفترضلعی الیکشن کمشنر چترال زرگراندہ یا تصدیق کنندگاں جو گھر گھر جا کر ووٹر لسٹوں کی تصحیح کا کام کر رہے ہیں ان سے رابطہ کرکے اپنے ووٹ کے اندراج یا منتقلی کو یقینی بنائیں۔ بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قوانین کے مطابق ووٹ کی تبدیلی یا منتقلی نہیں ہو سکے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
55581