Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنیس اپر اورلوئر چترال کا مہنگائی کے خلاف احتجاج

شیئر کریں:

اپر چترال ( زاکر محمد زخمی )آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنیس (اگیگا) اپر چترال اور آل کلرکس ایسوسی ایش پاکستان اپر چترال ہیڈ کوارٹر بونی میں مہنگائی اور ملازمین کو درپیش دوسرے مسائل کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔جس کی قیادت (گیگا) اپر چترال کے صدراحمد علی اور کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر شہاب الدین کررہے تھے۔احتجاجی مارچ چوک بونی پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیارکی۔ جس میں مختلف محکمےکے ملازمین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے شریک تھے۔


احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے صدر (اگیگا) احمد علی اور شہاب الدین صدر کلرک ایسوسی ایشن نے کہا کہ موجودہ مہنگائی ملازمین کےلیے ناقابل برداشت ہوچکی ہے اور ائیے روز کی مہنگائی سے تنگ ملازمین آج احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔ اس کے پیش نظر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مہنگائی الاونس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے اور اسلام اباد میں ملازمین سے کیے گئے وعدہ پر فی الفور عمل درآمد ہو۔ بصورت دیگر تمام ملازمین سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے۔مطالبات میں تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں شامل کرنے،ایڈہاک اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے علاوه دیگر مطالبات شامل تھے۔

دریں اثنا لوئر چترال کے ملازمین صدر اگیگا امیرالملک کی قیادت میں چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کے مطالبات میںبھی تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں شامل کرنے،ایڈہاک اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے علاوه دیگر مطالبات شامل تھے ۔

chitraltimes all govt employees protest upper chitral2
chitraltimes all govt employees protest upper chitral1
chitraltimes agega protest chitral
chitraltimes agega protest chitral all employees

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
55510