Chitral Times

Jun 2, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ کی درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ 31دسمبر تک بڑھا دی گئی-ڈاکٹر ثانیہ

شیئر کریں:

اسلام آباد(نمائندہ چترال ٹائمز)احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ کی درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔سینیٹرڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے بیان میں کہا کہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31دسمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔اس سے پہلے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ30 نومبر تھی۔طلباء رواں تعلیمی سال کی درخواستیں پورٹل پرآن لائن جمع کراسکیں گے۔احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پورٹل کا پتہhttps://ehsaas.hec.gov.pkسرکاری یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم کم آمدنی والے گھرانوں کے طلبا درخواستوں کیلیئے اہل ہیں۔احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام میں ملک کی 135سرکاری یونیورسٹیاں شامل ہیں۔

کورونا کی نئی قسم پاکستان میں بھی آئے گی،اسدعمر


اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم انتہائی خطرناک ہے، نیا ویرینٹ پاکستان میں بھی آئے گا۔وفاقی وزیر اسد عمر نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم سامنے آگئی ہے یہ ویرینٹ بہت خطرناک ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم دنیا میں پھیل رہی ہے۔کورونا کا نیا ویرینٹ پاکستان میں بھی آئے گی،ہم نے خطرے کو کم کرناہے۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر احتیاط لازمی ہے۔ اس سے بچاو کیلیے ویکسین موثر ہوگی۔ ہم حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایس او پیز پرعمل سے کورونا کیسزمیں کمی آئی۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ ویکسی نیشن ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے پھیلنے کے خدشے سے صوبوں کو آگاہ کردیا ہے۔ اگلے دو تین ہفتے اس حوالے سے نہایت اہم ہیں۔ اومی کرون ویرینٹ سے بچنے کا واحد راستہ ویکسی نیشن ہے۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 176 نئے کیسرپورٹ،9 افراد جاں بحق


اسلام آباد(سی ایم لنکس)ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 176 افراد نئے کیس سامنے آئے جبکہ 9 افراد جاں بحق ہوئے۔ کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹو ں کے دوران خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 176 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹی لیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 16 فیصد,اسلام آباد میں 11 فیصد،ملتان میں 20 فیصد اور لاہور میں 9 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے لحاظ سے ملتان میں 30 فیصد،گجرات میں 13 فیصد،سرگودہا میں 18 فیصد اور صوابی میں 23 فیصد مریض ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 29 ہزار 530 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار 81, پنجاب میں 14 ہزار 18، خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 775،اسلام آباد میں 2 ہزار 922، بلوچستان میں 325،گلگت بلتستان میں 269 ٹیسٹ، آزاد کشمیر میں 140 ٹیسٹ شامل ہیں۔ملک بھر میں اب تک کووڈ۔19 سے12 لاکھ 41 ہزار 909 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹی لیٹرز پر 104 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 13 ہزار 738 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار 365 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 554،بلوچستان میں 33 ہزار 479، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411،اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 661، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 79 ہزار 961،پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 14 اور سندھ میں 4 لاکھ 75 ہزار 285 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 718 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 621 اموات، پنجاب میں 13 ہزار 19 اموات جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 838 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 مریض،اسلام آباد میں کل 953 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں کل 359 اموات، گلگت بلتستان میں 186، آزاد کشمیر میں 742 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 19 لاکھ 43 ہزار 198 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640

ہسپتالوں میں 966 مریض زیر علاج ہیں۔


شیئر کریں: