Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لواری ٹنل سے بڑی گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی ہٹاکر عوام کوسہولت دی جائے۔ قاری جمال عبدالناصر

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے ممتاز مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیت قاری جمال عبد الناصر نے وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور چیر مین این ایچ اے سے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ دیر سے لواری ٹنل کے راستے بڑی گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی ہٹا کر عوام چترال کو سہولت دی جائے ۔ اور اشیاء خوردونوش و اشیاء صرف کی قیمت پر پڑنےوالے اضافی بوجھ سے نجات دلائی جائے ۔ چترال پریس کلب میں پیر کے روز صلاح الدین طوفان کی معیت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ حکومت عوام کو سہولت دینے کی کوشش کر رہی ہے ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکومتی اقدامات کے برعکس آمدوفت کی راہ میں مشکلات پیدا کر رہا ہے ۔ خصوصا چترال آنے والے بھاری ٹرکوں کو لواری ٹنل کے راستے گزرنے کی اجازت نہیں دے رہا ۔ جس کی وجہ سے چھوٹے ٹرکوں پر سامان پر اضافی کرایہ پڑتا ہے ۔ نتیجتا یہ بوجھ عوام پر پڑتا ہے ۔ اور عوام این ایچ اے کی غلط احکامات کی وجہ سے زیادہ قیمت پر اشیاء لینے پر مجبور ہیں ۔

قاری جمال ناصر نے کہا ۔ کہ یہ بات باعث تعجب ہے ۔ کہ ملک کے کونے کونے سے بڑی گاڑیوں میں سامان جب دیرعبورکرکے لواری ٹنل پہنچتے ہیں ۔ تو دیر کے ڈپٹی کمشنر ان گاڑیوں کو لواری ٹنل عبور کرنے کی اجازت نہیں دیتے ۔ اور سامان دوبارہ چھوٹی ٹرکوں میں لادا جاتا ہے ۔ اور ڈبل کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترالی عوام کا ہر طرح استحصال کیا جا رہا ہے ۔ جس میں دیر انتظامیہ ، ہوٹل مالکان ، چھوٹی ٹرک مالکان اور این ایچ اے حکام چاروں کی ملی بھگت شامل ہے ۔ جمال ناصر نے کہا ۔ کہ لواری ٹنل پر اربوں روپے خرچ ہو چکے ہیں ۔ اور چترالی عوام نے اس کی تعمیر کے دوران بہت زیادہ اذیت ناک سفری مصائب برداشت کئے ۔ جبکہ این ایچ اے کی زیر نگرانی ٹنل مکمل ہوا۔ اس میں کوئی ٹیکنیکی کمزوری موجود ہے ۔ تو اسے متعلقہ ادارے کی ناقص کارکردگی قرار دی جا سکتی ہے ۔ حکومت اس بارےمیں بھی حقیقت سامنے لائے ۔ کہ بڑی گاڑیوں، ٹرک وغیرہ کی آمدورفت سے ٹنل کے اندر کس قسم کےنقصانا ت کے امکانات ہیں ۔ اور کیونکر اس قسم کے بڑے پراجیکٹ کی ناقص تعمیر ہوئی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حکومت اس کا فوری نوٹس لے کر بڑی گاڑیوں کیلئے ٹنل کھول دے ۔ بصورت دیگر اس حوالے سے دونوں اضلاع کے عوام سڑکوں پر نکلنے اور بھرپور احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔

chitraltimes qari jamal nasir press confrence 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
55469