Chitral Times

Jan 26, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انجمن ترقی کھوار حلقہ چترال کے انتخابات مکمل، معیز الدین بہرام صدر منتخب

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)انجمن ترقی کہوار حلقہ چترال کا اجلاس پریس کلب کے ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی صدر شہزادہ تنویرالملک و دیگر سینئر ممبران محمد عرفان عرفان،چیرمین شوکت علی،یوسف شہزاد،افضل اللہ افضل، صالح ولی آذاد ، صالح الدین صالح، شیر بڑنگ گداز، الطاف حسین خیاب، اقبال الدین سحر، تاج الدین جگر اور نوجوان شعراء نے کثیر تعداد میں کی۔ اجلاس کا مقصد حلقہ چترال کی تنظیم نو تھی ۔


انجمن ترقی کہوار حلقہ چترال کے سابق صدر محمد نواز نے باقاعدہ طور پر اپنا کابینہ تحلیل کیا۔اس موقع پر انجمن کے سنیئر ممبران نے نوجوان شعراء سے مشاورات کے بعد نوجوان شاعرمعیزالدین بہرام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حلقہ چترال کے لئے صدر منتخب کیا۔کابینہ کے دیگر ار کان میں افضل اللہ افضل سرپرست اعلی،رحم بیگ خاکسارسنیئر نائب صدر۔،شیر بڑنگ گداز نائب صدر اول۔،اعتبار حسین حسرت نائب صدر دوئم۔، انصار نعمانی جنرل سیکرٹری۔،محمد علی راحیل جائنٹ سیکرٹری۔، سیدالرحمن سیدی خزانچی۔، جبکہ سرور سرور اور شادمانی انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے۔

chitraltimes anjuman taraqi e khowar chitral cabinet3
chitraltimes anjuman taraqi e khowar chitral cabinet2
chitraltimes anjuman taraqi e khowar chitral meeting and group photo

شیئر کریں: