Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی شرط برقرار

شیئر کریں:

کراچی(چترال ٹائمز رپورٹ)سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی شرط برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وائرس کی نئی قسم آنے کے بعد سول ایوی ایشن نے بھی پاکستان آنے والی فلائٹس سے متعلق نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، اور کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے جنوبی افریقہ سمیت افریکا کے 6 ملکوں اور ہانگ کو کیٹگری سی فہرست میں شامل کرکے سفری پابندی عائد کردی ہے۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ، موزمبیق، لیسوتھو، بوٹسوانہ، نمیبیا، ایسواتینی، کیٹگری سی میں شامل ہیں، اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کیٹگری سی میں شامل ممالک کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے،جس کے مطابق جنوبی افریقہ سمیت 7 ممالک کو کیٹگری سی میں شامل کرلیا گیا ہے، کیٹگری سی میں شامل مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی ہوگی، کیٹگری سی میں شامل مسافروں کو ایمرجنسی کی صورت میں واپسی کی اجازت این سی او سی کی کمیٹی دے گی۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی شرط برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان پہنچنے پر مسافروں کا ایرپورٹ پر ریپد انٹیجن ٹیسٹ ہوگا، مثبت کورونا وائرس آنے پر مسافروں کو سرکاری قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جائے گا۔

کورونا کی چوتھی لہر

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 303 نئے کیسز،5 اموات رپورٹ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر


اسلام آباد(سی ایم لنکس)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث کے خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 5 اموات ہوئیں جن میں سے 1 مریض وینٹی لیٹر پر جاں بحق ہوا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 303 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹی لیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 17 فیصد،بہاولپور میں 13 فیصد،ملتان میں 26 فیصد اور لاہور میں 9 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 27 فیصد،بنوں میں 15 فیصد،سرگودہا میں 18 فیصد اور صوابی میں 23 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 36 ہزار 979 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 365, پنجاب میں 14 ہزار 256، خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 2،اسلام آباد میں 4 ہزار 304، بلوچستان میں 627,گلگت بلتستان میں 272، آزاد کشمیر میں 153 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 41 ہزار 761 ہو چکی ہے۔بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹی لیٹرز پر 108 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 13 ہزار 719 ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار 189 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 547, بلوچستان میں 33 ہزار 479, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411, اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 626، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 79 ہزار 928،پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 950 اور سندھ میں 4 لاکھ 75 ہزار 248 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 709 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 621 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 13 ہزار 16 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 833 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 952 اموات،بلوچستان میں کل 359 اموات، گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 742 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 19 لاکھ 13 ہزار 668 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 988 مریض زیر علاج ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
55433