Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاورتعلیمی بورڈ نےایس ایس سی/ایچ ایس ایس سی خصوصی امتحانات کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) پشاور تعلیمی بورڈ نے ایس ایس سی/ ایچ ایس ایس سی خصوصی امتحانات برائے 2021 کے لئے عملے کے دو ارکان پر مشتمل ایک کنٹرول ر وم قائم کیا ہے جو امتحانات کے دوران طلباء و طالبات، والدین اور عوام کو سہولیات اور معلومات کی فراہمی کے لئے روزانہ صبح 8 بجے سے رات 6 بجے تک دستیاب ہونگے۔ کنٹرول روم کے عملے سے کسی بھی شکایات کے لئے ٹیلی فون نمبر 091-9221404،ای میل ایڈریس complaints@bisep.com.pk پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ کنٹرولر دفتر نمبر 091-9222170،ایس ایس سی سیکریسی نمبر 091-9222073 اور فیکس نمبرز 9222037, اور222143 9 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعدد افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر متعدد افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ توانائی و برقیات افتخار احمد (پی ایم ایس، بی ایس۔19) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ڈائریکٹر جنرل محکمہ صنعت خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیاہے۔ اسی طرح ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت طفیل محمد (بی ایس۔18) کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے اور سیکشن آفیسر محکمہ صحت لطیف الرحمان (پی اے ایس، بی ایس۔17) کو بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت تعینات کیا گیا جبکہ سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ شہر یار محمود (پی ایم ایس، بی ایس۔17) کو تبدیل کرکے اُنکی خدمات، مزید تعیناتی کے لئے محکمہ ترقی و منصوبہ سازی کی صوابدید پر رکھی گئی ہیں۔اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ تین الگ الگ اعلامیوں میں کیاگیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
55357