Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتقال پرملال، معروف کاروباری شخصیت محمد خان آف ایون کی اہلیہ انتقال کرگئی، آبائی قبرستان میں سپردخاک

شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) چترال کے معروف کاروباری ، سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد خان آف ایون کی اہلیہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی ۔ ان کی نماز جنازہ جمعرات کے روز ایون صحن میں آدا کی گئی۔ جنازے میں سیاسی قائدین ، سرکاری آفیسران ، کاروباری حلقے اور مقامی عمائدین ولوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ان کو آبائی قبرستان ایون صحن میں سپرد خاک کیا گیا ۔

مرحومہ سابق سپرنٹنڈنٹ سیشن کورٹ چترال عنایت اللہ ، مرحوم ایس پی شمس الرحمن و شفیق الرحمن چترال پولیس کی ہمشیرہ اور گورنمنٹ کنٹریکٹر محمد رفیع ، محمد فاروق ، محمد اعجاز ، منظور احمد و فرید احمد کی والدہ اور ایکسین سی اینڈ ڈبلیو مقبول اعظم کی خوشدامن تھی ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
55326