Chitral Times

Sep 22, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہرت کریم آباد کیلئے ابنوشی اسکیم کی منظوری پرمعاون خصوصی وزیرزادہ کے مشکور ہیں۔ اہالیاں ہرت

شیئر کریں:

ہم اہالیانِ ہرت کریم آبادمعاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا وزیر زادہ کے انتہائی مشکور ہیں کہ اپنے پچھلے مختصر اور غیر رسمی دورہِ کریم آباد کے موقع پر ہم نے جن جن مسائل کا اُن کے سامنے محض سر سری ذکر کیا تھا، اُنہوں نے نہ صرف اُن مسائل کی نوعیت اور سنگینی کو سمجھا بلکہ اُن مسائل کے حل کے لیے اپنی پوری انتھک جدوجہد بھی کر رہے ہیں۔

ان مسائل میں سب سے اہم مسلہ اس علاقے کے کئی گاؤں میں پینے کے پانی کا تھا۔ ہرت کریم آباد کے تقریباََ 9 گاؤں پینے کے پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں اور یہاں انسان تو انسان جانور بھی پینے کے پانی کی کمی اور شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ وزیر زادہ نے اس مسلے کے حل کے لیے حالیہ دنوں میں تقریباََ 13ملین روپے کا گرانڈ مختص کروا کر علاقے کے لوگوں کی دلوں کو جیت لیا ہے۔ اس سے پہلے کئی دہایوں سے مختلف پارٹی کے سربراہاں اور وزراء بھی ان تمام مسائل کے حل کا بلند و بانگ دعوی کرتے رہے ہیں لیکن اُن روایتی سیاستدانوں نے سوائے وُوٹ بٹورنے، تقریر اور جھوٹے وعدوں سے بڑھ کر کچھُ نہیں کیا۔


واضح رہے کہ ہرت کریم آباد تقریباِِ 600 گھرانوں اور 9 دیہات پر مشتمل علاقہ ہے اور یہ پورا علاقہ پانی کے قلت کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ علاقے میں پینے کے پانی او رکھیتوں کے لیے پانی دونوں کی شدید قلت ہے۔ وزیر زادہ باوجود Special Seat پر ایم۔پی۔اے بننے کے جس طرح سے چترال کی ترقی اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے کوشش کر رہے ہیں وہ اُن کے سیاسی مخالفین دیکھ کر یقینا حیران ہوتے ہونگے۔ ہم اہالیانِ ہرت کریم آباد تقریباِِ نا اُمید ہو چُکے تھے کہ اس علاقے میں پانی کا مسلہ شاید کوئی بھی حل نہیں کر سکے لیکن وزیر زادہ صاحب نے پینے کے پانی کے اس مسلے کے حل کے لیے جو قدم اُٹھایا ہے اس کے لئے ہم تمام ایلیاں ہرت کریم آباد اُن کے مشکور ہیں اور ہماری نسلیں اُن کے اس پُر خلوص کاوش کے قرض دار ہیں۔

علاقے کے ان سنگین مسائل کے حل کے لئے ہم بھی باقی پاکستان کی طرح مخلف سیاسی پارٹیوں اور علاقائی رہنماوں سے اُمیدیں لگا لگا کر تھک چُکے تھے۔ لیکن جس طرح پی۔ٹی۔آئی لوگوں کے دیرینہ حل طلب اور انتہائی سنگین مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اُٹھا رہی ہے وہ ہم نے ماضی میں کبھی نہیں دیکھا۔ کریم آباد چترال کا وہ علاقہ ہے جہاں لوگ جنون کی حد تک پی۔ٹی۔آئی سے وابستگی رکھتے ہیں۔ اب سے شاید باقی کسی بھی پارٹی کے لئے اس علاقے میں وُوٹ کمپین کے لئے آنا صرف وقت ضائع کرنا ثابت ہوگا۔ہمیں یقین ہے کہ وزیر زادہ ہرت کریم آباد میں کھیتوں کے پانی اور نہروں کے مسلے کے حل کے لئے بھی اپنی بھر پُور کوشش کریں گے۔ اور اگر کسی مجبوری کی وجہ سے وہ یہ مسائل حل نہ بھی کر سکے تب بھی ہم اہالیاں ِ ہرت کریم آباد اُن کے انتہائی مشکور ہیں کہ کم از کم اُنہوں نے کم از کم ان مسائل کے حل کے لئے کوشش تو کی۔ باقی کسی بھی سیاسی رہنما، پارٹی، یا وزیر جن کو ماضی میں اس علاقے کے عوام نے اچھے خاصے ووُٹ بھی دیے اُنہوں نے تو ان مسائل کے حل کی کوشش کرنے کی بھی زحمت نہیں کی۔


ہم اہالیاں ِ کریم آباد اس انتہائی قابل ستائش کاوش کے لئے پی۔ٹی۔آئی چترال کے تمام رہنماؤں بالخصوس اسرار صبوُر اور عبدالطیف کے بھی انتہائی مشکور ہیں کہ انُہوں نے اس کوشش میں وزیر زادہ کا ساتھ دیا۔
ظفر خان برائےِ اہالیانِ ہرت کریم آباد


شیئر کریں: