Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انٹر سکولز زونل آدبی مقابلے ڈسٹرکٹ فائینل راونڈاپر چترال میں اختتام پذیر ہوئے

شیئر کریں:

chitraltimes inter school competition upper chitral 1

اپر چترال ( ذاکر محمد زخمی ) ادبی مقابلوں کے ضلعی فایئنل راونڈ آج گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں منعقد کیاگیااس سے پہلے آج تحصیل تورکھو موڑکھو زونز کے مقابلے کرائے گئے پھر تحصیل مستوج اور تورکھو موڑکھو کے کامیاب طلباء میں فاینل مقابلہ ہوا آج کے اس پررونق تقریب میں اپر چترال کے مختلف سکولوں سے پرنسپلز، ہیڈماسٹرزاور اساتذہ صاحبان نے شرکت کرکے تقریب کو رونق بخشے ۔آغاز رب ذوالجلال کے نام گرامی سے کیاگیا۔صدارت کی کرسی پر سکول ہذاکے محترم پرنسپل صاحب الرحمن جبکہ مہمان خصوصی کی نشست پر ذوالفقارعلی شاہ یفتالی ADO سپورٹس براجمان تھے ۔

بزم ادب کے انچارج استاد حیدر علی جملہ پروگرامات کے نظامت کے فرائض نہایت احسن طریقے سے سرانجام دی۔مقابلے میں حسن قرات ،نعت شریف ،قومی ترانہ ،ملی نعمہ ،انگریزی تقریر ،اردو تقریر ، انگریزی مضمون نویسی ،اردو مضمون نویسی ،کوئیز اور پوسٹر میکنگ کے مقابلے شامل تھے ۔ججز کے فرائض سیدتنویرحیات ، جمشید علی ، پروفیسر حمیدہ ،پروفیسر فرحانہ ،مولانا دینارشاہ،قاری طارق اللہ، قاری نجم الدین، قاری عثمان اور نصیرالدین انجام دے رہے تھے ۔

مقابلے کے بعد ذیل سکولوں کے طلباء فائنل جیت کر ڈسٹرکٹ اپر چترال سے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہے ۔

1.حسن قرات ۔قاری ممتاز احمد GHS موژ گول ۔ 2. نعت ۔قاضی تقی الجلیل GHS واشچ 3.قومی ترانہ ۔محمد حنیف اینڈ ساتھی GHSS بروم اویر۔ 4.ملی نعمہ حنیف اینڈ ساتھی GHSS مستوج ۔ 5. انگلش اقراء عادل رضاء GHS بونی ۔ 6. اردو تقریر ۔فضل کبیر GHS موژگول ۔ 7. انگلش مضمون نویسی ۔نویدالحق GHS ورکوپ ۔ 8. اردو مضمون نویسی علی حسن GHS بونی 9. کوئیز۔ توصیف احمد اینڈ ساتھی AKHSS میراگرام 2. 10.پوسٹرمیکنگ ۔بشارت حسین GHSS شاگرام ۔ جیتنے والوں میں ٹرافیز اور میڈلز تقسیم کئے گئے ۔واضح رہے متذکرہ ڈسٹرکٹ ونرز آگے ریجنل لیول مقابلوں کے لئے سوات جایئنگے ۔پھر پرووینشل لیول پر مقابلے ہونگے آخر میں پرنسپل مظہر حسین ،مہمان خصوصی ذوالفقار علی یفتالی اور صدر محفل محترم پرنسپل صاحب الرحمن تقریب سے خطاب کرکے ونرز طلباء اور ان کے اساتذھ کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کااظہار کیا۔ پرنسپل مظہر اور ذوالفقار یفتالی اس پورے ایونٹ کو کامیابی سے اختتام تک پہنچانے پر ہائی سکول بونی کے پرنسپل اور انتظامی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شکریہ بھی آداکیا۔اور اس طرح ڈسٹرکٹ لیول کے کھیلوں اور ادبی مقابلے آج مکمل ہوئیں۔

chitraltimes inter school competition upper chitral 5
chitraltimes inter school competition upper chitral 4
chitraltimes inter school competition upper chitral 3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
55165