Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

امتحانات مکمل نصاب کے تحت مئی جون میں اپنے معمول کے مطابق ہوںگے، بین الصوبائی وزرا کانفرنس میں فیصلہ

شیئر کریں:

اسلام آباد(سی ایم لنکس)بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحانات مکمل نصاب کے تحت مئی جون میں ہوں گے جبکہ اے اور او لیول کے امتحان اپنے معمول کے مطابق ہوں گے۔جمعرات کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس پر بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی نظام معمول پر واپس آنا خوشی کا موقع ہے۔کورونا کی وجہ سے مکمل نصاب نہیں پڑھایا گیا، اس سال پورا نصاب پڑھایا جائے گا اور امتحانات مکمل نصاب سے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آج تمام وزرائے تعلیم نے مل بیٹھ کر تعلیم کے شعبے میں سیاست سے بالا تر ہو کر بین الصوبائی رابطے مربوط کرنے پر اتفاق کیا ہے تا کہ بدلتے وقت کے تقاضے ملحوظ رکھتے ہوئے مل کر کام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں امتحانات کے یکساں ماڈل اور کیلینڈر پر بھی غور کیا گیا ہے ہماری خواہش ہے کہ پورے ملک میں ایک کیلینڈر کے تحت امتحانات ہوں تا کہ والدین اور طلباء کو کسی قسم کی پریشانی نہ اٹھانی نہ پڑے۔ ای مارکنگ اور ای امتحانات پر بھی بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یکساں قومی نصاب تعلیمی نظام میں تفاوت کے خاتمے کی طرف پہلا قدم ہے.انہوں نے کہا کہ ریاست کو تعلیم کے شعبے میں مزید سرمایہ لگانے کی ضرورت ہے۔ اساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دینا وقت کا تقاضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے تعلیمی نظام متاثر ہوا تعلیم کی بحالی کے لیے ورلڈ بینک کا ڈھائی سو بلین کا پروجیکٹ ہے. بحالی پروجیکٹ متاثرہ اضلاع میں ہوگا.انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے پروگرام ایسپائر کے تحت صوبہ سندھ کو 81 کروڑ کی گرانٹ دی گئی ہے یہ منصوبہ وفاقی حکومت کی سپر وڑن میں تمام صوبوں میں تعلیم کے شعبے میں مختلف مسائل کے حل پر کام کرنے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ تعلیم کی حوالے خواندگی کے حوالے مکمل ریکارڈ جمع کررہے ہیں. ملک بھر کا شعبہ تعلیم کا ریکارڈ جمع کرنے کے لیے ایک تنظیم بنائی جائے گی.انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبائی تعلیمی نظام کی کوآرڈینیشن مضبوط بنانے کا نظام بنایا جائے گا. اب وفاقی اور صوبائی سیکرٹری تعلیم آپس میں کارڈ نیشن کیا کریں گے.انہوں نے کہا کہ مختلف اسکولوں کو کرونا کیٹس فراہم کررہے ہیں. اب وزرا کے ساتھ سیکٹریٹرز کی سطح پر بین لاصوبائی اجلاس ہوگا. وزراء تعلیم کانفرنس کی میزبانی حکومت سندھ نے کی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
55126