Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال بازار کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دیا جائے۔ تجاریونین

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تجار یو نین چترال نے طویل عرصے سے چترال بازارمیں ہونیوالی ناروا لوڈ شیڈنگ پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ اور کہا ہے۔ کہ محکمہ پیسکو کی طرف سے مسلسل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے چترال بازار کے تاجروں کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے۔خصوصا بجلی سے منسلک کارباری لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئیہیں۔ جبکہ مہنگائی کے باعث پہلے ہی خریداری پچاس فیصد کم ہو چکی ہے۔ اس سلسلے میں تجار یونین چترال کا ایک غیر معمولی اجلاس صدر بشیر احمدکی زیرصدارت منعقدہوا۔ جس میں کابینہ کے عہدہ داروں اور ایگزیکٹیو ارکان نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شراکاء نے کہا۔ کہ چترال واحد ضلع ہے۔ جہاں سو فیصد بجلی کے بلوں کی آدائیگی بروقت کی جاتی ہے۔ جو کہ پورے ملک کیلئے قا بل تقلید ہے۔ لیکن اس کے باجود مختلف بہانوں سے بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کرنا پیسکو کا معمول بن چکا ہے۔ گذشتہ دو مہینوں سے شاخ تراشی کے نام پر صبح سے شام تک بجلی بند کی جاتی ہے۔ جس سے تاجروں کوناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے۔ اور لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا۔ کہ کاروباری مقامات میں بجلی کی بندش کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔ جہاں شاخ تراشی کی جا رہی ہو۔ صرف اس مقام کی بجلی بند کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا۔ کہ چترال کو ڈویژن بنا کر یہاں آفس کھولا جائے۔تاکہ مقامی طور پر بجلی سے متعلق مسائل حل ہو سکیں۔ انہوں نے چترال بائی پاس روڈ کو بجلی فراہم کرنیکا بھی مطالبہ کیا۔

اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ پیسکو سب ڈویژن چترال کو ڈویژن کی حیثیت دی جائے تاکہ چترال کے مسائل چترال ہی میں حل ہوں ،اور ساتھ واپڈ کا ریموٹ سٹور بھی بحال کی جائے

chitraltimes tujjar union chitral meeting on bijli loadsheeding2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
55111