Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لواری ٹنل سے اورلوڈڈ بڑی گاڑیوں کے گزرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔انتظامیہ اپردیر

شیئر کریں:

دیر (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے والی واحد ٹنل میں اوور لوڈڈ گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیاہے۔ضلعی انتظامیہ اپردیر کی طرف سے جاری مراسلے کے مطابق لواری ٹنل میں بڑے اوور لوڈڈ گاڑیوں کے گزرنے پر پابندی کا فیصلہ این ایچ اے حکام کے مطالبے پرکیا گیاہے, مذید کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹرز بڑے ٹرک,ٹرالرز میں وزن سے زاٸد لوڈ لیکر گزرنے پر ٹنل کے اندر سڑک کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
خصوصا سریہ اور سیمنٹ اوور لوڈڈ گاڑیوں کے باعث ٹنل کے اندر سڑک مکمل خراب ہورہا ہے, جس کی مرمت فی الحال ممکن نہیں ہے ,
لواری ٹنل میں عارضی بجلی کے علاوہ بجلی کا مکمل نظام اور مکینکل ورکشاپ نہیں ہے اس لئے معمولی حادثہ بھی بڑا نقصان دہ اور ٹنل بند ہونے کا سبب بن سکتا ہے،

این ایچ اے کی طرف سے جاری ایک مراسلہ میں مذید کہا گیاہے کہ لواری ٹنل پراجیکٹ موجودہ وقت میں انتہائی مالی بحران کا شکار ہے ۔ جبکہ ٹنل کے اندر ہیوی ٹرک گزرنے کی وجہ سے دراڑیں پڑگئی ہیں جن کی مرمت ممکن ہے۔

این ایچ اے حکام نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے اوور لوڈڈ بڑے گاڑیوں کو مینہ خوڑ کے مقام پر روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔اس نوٹس کی وجہ گزشتہ تین دنوں سے درجنوں ہیوی ٹرک اور بڑی گاڑیاں سامان لئے ٹنل کے سامنے کھڑی ہیں۔ جن میں زیادہ تر گندم سے لدی گاڑیاں ہیں۔ جن کو موسم سرماسے پہلے گندم چترال پہنچانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔

chitraltimes lowari tunnel dir site lawari
chtiraltimes lowari closure notice for heavy trucks
chtiraltimes lowari closure notice for heavy trucks nha
chitraltimes lowari tunnel dir site truck stop to cross tunne
chitraltimes lowari tunnel dir site truck quee

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
55100