Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کے تعلیمی اداروں کے مابین منعقدہ انٹرسکولز زونل مقابلے اختتام پزیر

شیئر کریں:

اپر چترال ( محمد ذاکر زخمی ) اپر چترال کے تعلیمی اداروں کے مابین منعقدہ زونل ٹورنامنٹ 2021 اختتام پذیر ہوئے۔ ٹورنامنٹ کے اختتامی میچز شروع ہونے سے قبل GHS لونکوہ سے شہید ہونے والے طالب علم فرحت حکیم کے روح کی ایصال ثواب کے لیئے خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔اس میں ضلع بھر سے اساتذہ اور طلباء شریک تھے ازاں بعد ولی بال کا فاینلGHS وریجون اور پامیر سکول اینڈ کالج کے مابین کھیلا گیااسے پامیر نے جیت کر چیمپین بنا پھر فٹ بال کا فاینل GHS بونی اور GHS کوشٹ کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا اس میں GHS کوشٹ دو گول سکور کرکے ڈسٹرکٹ چیمپین کا ٹائٹل اپنے نام کرلی۔


میچوں کے اختتام پر ایک تقریب منعقد کی گئی صدارت کی کرسی پرنسپل GHS کوشٹ مقصد علی جبکہ مہمان خصوصی کی کرسی پر شرف الدین SDEO مستوج براجمان تھے۔ تقریب سے خطاب کرکے سیکریٹری زونل ٹورنامنٹ اپر چترال صاحب الرحمن پرنسپل GHS بونی نےتمام شرکاء اساتذہ اور انتظامی عہدیداروں کا ایونٹ کو کامیاب بنانے پر شکریہ آداکیااور تقریب سے ADO سپورٹس اپر چترال ذوالفقار علی شاہ نے بھی صحتمند ماحول کے لیے کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی آخر میں ونر آپ اور رنر آپ ٹیموں میں ٹرافیز تقسیم کئے گئے تقریب سے صدرمحفل اور مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے انتظامی کمیٹی اور خصوصا GHS بونی کے پرنسپل اور ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔واضح رہے ڈسٹرکٹ چیمپین ٹیمز آگے ڈویژنل مقابلوں کے لے سوات جایئنگے ۔

chitraltimes inter school tournament upper chitral1
chitraltimes inter school tournament upper chitral3
chitraltimes inter school tournament upper chitral5
chitraltimes inter school tournament upper chitral4
chitraltimes inter school tournament upper chitral2

شیئر کریں: