Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عمران خان نواز شریف کے 62ارب کے مقابلے میں صرف 5 آرب روپے چترال میں خرچ کرکے دیکھائیں۔ شہزادہ افتخار

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) سابق ممبر قومی اسمبلی چترال شہزادہ افتخارالدین نے کہا ہے کہ آئندہ تیس برس تک چترال میں میاں محمد نواز شریف کے منظورکردہ پراجیکٹس چلیں گے ۔عوامی مطالبہ ہے کہ تریچ لوٹ اویر روڈ پراجیکٹ اور گیس پلانٹوں کو بحال کیا جائے۔ انھوں نے بتایا کہ تریچ لوٹ اویر روڈ کیلئے سولہ آرب روپے منطور ہوئے تھے جو 132کلومیٹر این ایچ اے روڈ منصوبہ تھا جن کو بہ یک جنبش قلم ختم کردیا گیا ۔


چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ افتخار الدین نے بتایا کہ میاں محمد نواز شریف کے پانچ سالہ دورحکومت میں چترال میں 62ارب روپے خرچ ہوئے تھےجن کاثبوت ان گراونڈ اور کتابی شکل میں موجود ہے۔ انھوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی چترال کے متوقع دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ نواز شریف کے مقابلے میں صرف پانچ آرب روپے چترال میں خرچ کرکے دیکھائیں۔


سابق ممبر قومی اسمبلی نے مذید بتایا کہ وہ چترال میں مسلم لیگ پارٹی کو مذید مضبوط بنانے کیلئے دوروں کا آغاز کررہے ہیں وہ شہزادہ محی الدین کے تمام ساتھیوں اور چاہنے والوں کے پاس جائیں گے اورپارٹی کو دوبارہ فعال بنائیں گے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
55039