Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم پاکستان 18 نومبربروز جمعرات چترال کا دورہ کرینگے۔وزیرزادہ

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان 18 نومبربروز جمعرات چترال کا دورہ کرینگے۔ اور چترال شہر کے پریڈ گراونڈ میں دن ایک بجے عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرزادہ نے چترال کے ہرطبقہ فکر سے اس جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت اور عمران خان کا چترال کے عوام کے ساتھ خصوصی محبت ہے اور یہاں کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چترال کے عوام کیلئے دو دفعہ مخصوص نشستوں پر اپم پی اے کی سیٹ چترال کو دیا اور اب سینیٹر بھی چترال سے منتخب کئے ہیں۔ اور ساتھ چترال مستوج شندور روڈ او رکالاش ویلی روڈ پر کام شرو ع کی گئی ہے جبکہ گرم چشمہ روڈ پر تعمیراتی کام کا افتتاح عمران خان کرینگے۔ وزیرزادہ نے یہ خوشخبری بھی دیا کہ موجودہ حکومت کی آئمہ کرام اور کالاش قاضیوں کیلئے اعلان کردہ اعزازیہ کے چیک بھی وزیراعظم تقسیم کریں گے۔ اور بہت سے اعلانات بھی متوقع ہیں۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چترال کے عوام کسی بھی پارٹی وابستگی سے بلاتر ہوکر جلسہ میں شرکت کریں گے۔


دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے فضل حکیم خان یوسفزئی صدر پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے مجوزہ دورہِ چترال پر بھی مشاورت کی گئی اور اس ضمن میں وزیر اعلیٰ محمود خان نے چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی کو چترال پہنچنے اور امور کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ ملاقات کے بعد چیئر مین ڈیڈیک چترال کے لئے روانہ ہوئے۔

chitraltimes cm imran chitral visit
imran chitral visit 11 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
55015