Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

طالبعلم فرحت سینکڑوں اشکبارآنکھوں کے سامنے سپردخاک، نمازجنازہ میں ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنر کی شرکت

شیئر کریں:

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) گزشتہ روز تورکھو رائین میں گاڑی حادثے کے نتیجے میں جان بحق طالب علم فرحت حکیم آبائی گاوں میں سپرد خاک، نمازجنازہ میں ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنرکی شرکت۔

حادثے کا شکار گاڑی بونی میں زونل ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد سکول کے بچوں کو لیکر وپس تریچ جاتے ہوئے رائین کے مقام پر چڑھائی چڑھتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں بارہ طالب علم زخمی ہیں۔فرہاد حکیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات انتقال کرگئے ۔ فریاد کی والدہ پہلے ہی وفات پا چکی تھی جب کہ والد اس وقت جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جو بیٹے کی جنازہ کو بھی کندھا نہ دے سکے اس وقت گھر میں فرہاد کی ایک بہین اور چھوٹے بھائی ہی رہ گئےہیں۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمدعلی کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے گاڑی جائے حادثہ پہنچنے کی ہدایت کی ۔ریسکیو 1122 جائے حادثہ پہنچکر ریسکیو کا کام کیا۔ آج ڈپٹی کمشنر اپر چترال دعائے معفرت اور اظہار ہمدردی کے عرض ایم پی اے ہدایت الرحمن کے ساتھ مرحوم کے گاون پوہت تریچ پہنچے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔نماز جنازہ میں ڈی سی اور ایم پی اے کے علاوه سابق تحصیل ناظم مولانا یوسف،امیر جماعت اسلامی مولانا جاوید حسین،سوشل ورکر حسین زرین کے علاوه علاقے کی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

فرہاد کی ناگہانی موت پرعلاقے میں ہر کوئی اشک بارہے ۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمدعلی نے موقع پر مرحوم کی بہیں اور چھوٹے بھائی کو بونی کسی معیاری سکول میں مفت تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ڈی سی کی کردار پرعلاقے لوگ ان کی تعریف کی اور اس طرح عوام کے دکھ درد میں شریک ہوکر حوصلہ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes namaz janaza farhad terich student

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
55004