Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکہو رائین کے مقام پر گاڑی حادثے کا شکار ،ایک طالبعلم جان بحق، بارہ زخمی,

شیئر کریں:

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی سے ڈاٹسن گاڑی لون کوہ تریچ جاتے ہوئے رائین کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی ہے ۔ جس کے نتیجے میں لنکوہ سکول کے بارہ طالب زخمی ہیں جو زونل ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے۔ زرائع کے مطابق گاڑی رائین گول کے مقام پر چڑھائی چڑھتے ہوئے حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں جاگری ہے ۔ جس کے نتیجے میں بارہ طالب علم زخمی ہیں۔ زخمیوں کو آر ایچ سی ہسپتال شاگرام پہنچا دیا گیا ہے ۔ جہاں زیادہ تر طالب علموں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے جبکہ تین طالب علموں کو چترال ریفر کردیا گیا ،جن میں سے ایک طالبعلم فرہاد حکیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے دم توڑدیا ۔ زرائع کے مطابق ڈبل سیٹرڈاسن نمبر1578 کو ڈرئیور ارشاد چلا رہے تھے۔اورآٹھارہ طالعلم گاڑی میںسوار تھے۔

ریسکیو۱۱۲۲کو اطلاع ملنے پر بونی سے شاگرام پہنچ کر زخمیوں کو بونی اور چترال ہسپتال منتقل کردی گئی۔

منگل کے دن جان بحق طالب علم فرہاد کا نماز جنازہ آبائی گاوں پوہت تریچ میں ادا کردی گئی،ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن، ڈپٹی کمشنراپر چترال محمد علی، ودیگرحکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ بعدازاں سینکڑوں اشکبارآنکھوں کے سامنے طالب علم کو سپردخاک کردیا گیا۔

chitraltimes rain torkhow accident one student die 12 injured2
chitraltimes rain torkhow accident one student die 12 injured one studen die
جان بحق طالبعلم فرہاد کی فائل فوٹو


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
54985