Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عبدالحق الخدمت فاونڈیشن لوئر چترال کے ضلعی صدر مقرر

شیئر کریں:

چترال ( فخرعالم) جماعت اسلامی کے نوجوان رہنما اور ضلعی ڈپٹی سیکریٹری عبدالحق کو الخدمت فاؤنڈیشن ضلع لویر چترال کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص چمکنی نے ریجبل بورڈ کے ساتھ مشاورت کے بعد عبدالحق کی تقرری نوید احمد بیگ کوہکن کی جگہ کردی ہے۔ عبدالحق گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں بروز چمرکن حلقے سے تحصیل کونسل کا بھاری اکثریت سے ممبر اور یو سی بروز کے نا ظم منتخب ہوگئے تھے۔

2015 کے سیلاب اور زلزلے کے دوران فرنٹ لاین رضا کار اور الخدمت ایلیف کیمپ کے ذمہ دار تھے۔ زمانہ طالبعلمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہنے والے عبدالحق نے فراعت کے فوری بعد جماعت اسلامی میں شامل ہوئے اور نوجوان طبقے میں انتہائی مقبولیت حاصل کی ہے۔ اس وقت ان کے پاس جماعت اسلامی یونین کونسل بروز کی زمہ داری بھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ چند دنوں بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھاکر باقاعدہ کام شروع کریں گے۔ انہیں اب تک چترال میں الخدمت فاؤنڈیشن کا سب سے کم عمر صدر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔


شیئر کریں: