Chitral Times

Dec 2, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مرمتی کاموں کی وجہ سے بجلی کی فراہمی چترال سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں بند رہ سکتی ہے۔ پیسکو

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) پیسکو کہ جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بجلی کی ترسیل کے مرمتی کاموں کی وجہ سے 132کے وی سوات، خوازہ خیلہ، مدین، شانگلہ، ڈگر، دیر، چترال، واری، بٹخیلہ، چکدرہ، درگئی اور تیمرگرہ گریڈ سٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی 16 سے 30 نومبر صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک متاثر رہنے کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے سب ڈویژن چارباغ، بریکوٹ، مینگورہ 1 اور 2، دیولئی، کبل، کانجو، خوازہ خیلہ، مدین، مٹہ، الپوری، بیشام، پوران، ڈگر 1 اور 2، دیر، چترال، واری، درگئی 1، بٹخیلہ 1 اور 2، تھانہ، سخاکوٹ، تالاش، تیمرگرہ 1اور 2، لال قلعہ، چکدرہ اور سمرباغ کے علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر رہ سکتی ہے۔

golen gol bijli ghar


شیئر کریں: