Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے بونی میں خسرہ اور روبیلا ویکسینش مہم کا افتتاح کردیا

شیئر کریں:

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے بونی میں خسرہ اور روبیلا ویکسینش مہم کا افتتاح کردیا

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)15 نوامبر سے شروع ہونے والا خسرہ اور روبیلا مہیم کے سلسلے گزشتہ دن تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی میں مہیم کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمدعلی نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈی سی کے علاوه ڈاکٹر فرمان ولی ایم ایس اپر چترال،ڈاکٹر قیصر خان ای پی آئی کوآرڈینیٹر اپر چترال،ہسپتال سٹاف ،سکول کے بچے و دیگر شخصیت نے شرکت کی۔

یہ مہیم 15 نومبر سے 27 نومبر تک جاری رہے گا۔چترال بالا میں اس مہم میں 9ماہ سے 15 سال تک کے تقریباً 60911بچوں کو خسرہ اور روبیلا کے ویکسین لگائےجائینگے ساتھ پیدائش سے لیکر 5 سال تک کی عمر کے 21445 بچوں کو پولیو قطرے بھی پلائے جائینگے۔ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر قیصر خان تمام تر تیاریوں کے بارے تفصیلات بتا دی اور لوگوں سے اپیل کی کہ اس پیغام کو گھر گھر پہنچائے تاکہ کوئی اس مہم سے بے خبر نہ رہے۔
ڈاکٹر فرمان ولی ایم ایس نےخسرہ اور روبیلا کے وجہ سے صحت پر پڑنے والے اثرات کے بارے تفصیل سے شرکا کو آگاہ کیا۔عباد اللهDsv سیکنڈ لیول سپر وائزر نے بتایا کہ اس مہیم کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر انہیں مکمل ٹرینینگ دی گئی ہے۔اس میں ڈسٹرکٹ منیجمنٹ ٹیم، اور سیکینڈ لیول سپروئزر مہم کی نگرانی کرینگے۔ٹیمیں سنٹرز اور گھرگھر جاکر بچوں کی ویکسنیش کرینگے اور قطرہ پلائینگے۔محکمہ صحت کے عملہ کے علاوه ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور محکمہ تعلیم کے زمہ دراں بھی ممم کی نگرانی کرینگے۔اس طرح 15 نومبر سے شروع ہونے والے مہم کے لیے تمام تیارں مکمل کی گئی ہیں۔اور تمام ویکسین اور لاجسٹک یو سی سطح پر تمام سنٹرز پر پہنچا دی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمدعلی نے مہم کے لیے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی اس مہم پر بھر پور توجہ دیکر اسے ہر حال میں کامیاب بنایا جائے اور محکمہ صحت کے عملہ کے ساتھ بھر تعاون کرکے اپنے بچوں کو ان بیماریوں سے محفوظ بنائیے بعد میں ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں بچوں کو ویکسین کرکے مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔اسے پہلے سکول کے بچوں نے پلے کارڈ اٹھا کر آگاہی واک بھی کی۔

chitraltimes measles and rubella campain kicked off in chitral upper dr farman
chitraltimes measles and rubella campain kicked off in chitral upper2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین
54917