Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گشٹ لاسپور میں خوفناک آتشزدگی، رہائشی مکانات جل کرخاکستر

شیئر کریں:

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مستوج شندور روڈ پر واقع گاوں گشٹ میں میرزہ گل نامی شخص کے مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اگ کے شعلوں نے پورے مکان کو اپنے لپیٹ میں لیا۔ اور پورا مکان جل کر خاکستر ہوا۔آگ کی لپیٹ میں اکر گھرکا سامان اور جمع پونجی بھی جل کرخاکستر ہوگئے، جسے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ مقامی رضاکاروں اور فوکس (اکاہ ) کے والنٹئیرز نے آگ بجھانے میں مدد کی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ بجلی کی شرٹ سرکٹ ہے۔

گھر کا مالک میرزہ گل روزگار کے سلسلے میں شہر قاید میں مقیم ہے۔اور اس کے بچے ابھی زیر تعلیم ہیں۔گھر کی کفالت کا واحد زریعہ بھی میرزہ گل کے زمے ہے۔اخری اطلاع کے مطابق آغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (اکاہ)کیطرف سے متاثرہ مکینوں کو ٹینٹ مہیا کیا گیا ہے۔


علاقے کےعوام نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مستوج کے مقام پر ریسکیو ٹیم اور فائربرگیڈ کا بندوبست کیا جائے جو اسطرح کے واقعات میں لوگوں کی مدد کرسکیں ۔

۔https://fb.watch/9gSOtWxizx/

chitraltimes gasht laspur atashzadgi

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
54892