Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بانگ یارخون میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی صدارت میں کھلی کچہری کا انعقاد

شیئر کریں:

یارخون (ایس شہاب الدین)بانگ پائین یارخون اپر چترال میں ڈی سی اپر چترال محمد علی نے لائن ڈپارٹمنٹ کو ساتھ لیکر عوامی شکایات سننے کے لئے کھلی کچہری لگائی، جس میں تقریبا یوسی یارخون کے لوئیر ایریاز کے تمام علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ہائیر سیکنڈری سکول بانگ کے لان میں ڈی سی اپر چترال کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں نے علاقے کے مسائل کا کھل اظہار کیا، جس میں سر فہرست بروغل روڈ کی مرمت و توسیع، ہائیر سکنڈری سکول بانگ میں اسٹاف کی کمی، بی ایچ یو بریپ میں ڈاکٹر کی دستیابی، گندا اور کم توازن گندم ، سڑکوں پر تجاوزات ، لینڈ سیٹلمنٹ ریکارڈ کی تصحیح اور تجاوزات کی روک تھام،نائب تحصیلدار یارخون کی بانگ میں پوسٹنگ، یارخون سے کلاس فور ملازمین کی اپنے علاقے میں زمینیات کے عوض بھرتی، پلوں کی مرمت سمیت متعدد مسائل سے ڈی سی اپر چترال محمد علی کو اگاہ کیا۔


مقررین نے سیاسی نمائندوں کو خوب اڑے ہاتھوں لیا، اور تنقید کے گولے برسائے، سابق ناظم محمد وزیر، سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رحمت ولی، ظہیر الدیں، قاسم شاہ، عقاب خان، عبدالناصر، سید ابرار، قاری فدا، اور ممتاز علی خان نے بھی علاقے کے مسائل جامع انداز میں روشنی ڈالے۔
سماجی کارکن عزیز خان نے ڈی سی کو خوش امدید کہنے کے بعد کہا کہ آپ یارخون اور بانگ کا بیٹا بن کر علاقے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔


عوام کا اجتماعی ڈیمانڈ میں وزیر اعلی کو دورہ یارخون لانے کی بات سر فہرست تھی۔


بعد میں ڈی سی اپر چترال نے عوام کو ان کے مسائل گھر کے دہلیز پر حل کرنے کی یقین دہانی کی، اور موقع پر تمام متعلقہ محکموں کو بروقت کاروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا، کہ وہ عوام کا خادم ہے۔ وہ اپنے اسپیچ میں میراگرام اور بنگ کے درمیان پل کے لئے ایک کروڑ روپے اور سکول کے لئے ایک کلو میٹر رابطہ سڑک کی بحالی ، پلے گراونڈ کی منظور ی سمیت متعدد منصوبوں کو بروقت تکمیل کا وعدہ کیا۔ پروگرام سے واپسی پر بیرزوز کے مقام پر خواتین نے ڈی سی اپر چترال کو پینے کے پانی کا دیرینہ مطالبہ ان کے سامنے رکھا، جس کے لئے انہوں نے ایک ہفتے کے اندر کام شروع کرنے کا عزم کیا، اور انجنئیر کو سروے کے لئے بھیجنے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر شاندار الفاظ میں ڈی سی اپر چترال اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائےگئے۔

chitraltimes dc upper chitral bang yarkhoon khuli kacheri2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
54832