Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کووڈ-19کے خلاف برسرپیکار نرسز،مڈوائفزاورہیلتھ کیئراسٹاف کےلئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد

شیئر کریں:

چترال( نمائندہ چترال ٹائمز)آغاخان یونیورسٹی ،اسکول آف نرسنگ اینڈمڈوائفری نے کووڈ-19کے خلاف برسرپیکار نرسزمڈوائفزاورہیلتھ کیئراسٹاف کےلئے کوروناکی وباء کی پھیلاوکوروکنے کے ساتھ وائرس کے منتقلی کے خطرے کوکم کرنے ،ویکسی نیشن اوردیگرموضوعات پر بونی ،گرم چشمہ اورچترال میں تربیتی ورکشاپس کاانعقادکیاگیا۔ یہ ورکشاپ یورپی سول پروٹیکشن اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ آپریشنز (ECHO) ، آغا خان فاؤنڈیشن (AKF) اور آغا خان ہیلتھ سروسز کے تعاون اورحکومت اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ سنٹر چترال (پی ڈی ڈی سی) کے اشتراک سے منعقدکی گئیں۔


چترال ٹاون کے ایک مقامی ہوٹل میں اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ہیڈآغاخان ہیلتھ سروس خیبرپختونخوااورپنجاپ معراج الدین نے کہا اے کے ایچ ایس پی چترال کوروناوائرس سے بچاوکےحوالے سے آگہی مہم اوردورافتادہ علاقوں میں گھرکی دہلیز پرویکسی نیشن کویقینی بنانے میں حکومت کے شانہ بشانہ کام کررہی ہے محکمہ صحت چترال اورآغاخان ہیلتھ سروس کے باہمی مشاورات پرکام کرنے سے اپراورلوئرچترال کوروناویکسی نیشن کےحوالے سے خیبرپختونخوا میں سرفہرست ہیں محکمہ صحت کے ساتھ باہمی مشاورات سے یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس منتقلی کی روک تھام کے ساتھ ساتھ بچوں اورخاندانوں کواس سے محفوظ رکھنے کے لئے بھی مسلسل سرگرم عمل ہیں بونی ،گرم چشمہ اورمستوج میں 68بیڈ پرمشتمل ایمرجنسی رسپانس سنٹر بنایا گیاہے جس میں مریضوں کوتمام جدیدسہولیات فری دی جارہی ہیں۔


پروگرام کے مہمان خصوصی ڈی ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال ڈاکٹرنذیراحمدنے کہاکہ ہم اے کےیواوراے کے ایچ ایس پی کے مشکورہیں کہ جنہوں نے ہمارے نرسسزاوردیگراسٹاف کی انالچ کوبڑھانے کے لئے اس طرح کے ورکشاپس اوردیگرپروگرامات کاانعقادکررہے ہیں جس سے ہمارے اسٹاف کے علمی صلاحیت میں اضافہ ہورہاہے شرکاء ورکشاپ کوہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اس تربیتی ورکشاپ سے جوسیکھاہے اس سے فائدہ اٹھایاجائے اس طرح کے پروگرامات سے کووِڈ- 19 کے بارے میں مزید معلومات اور رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔
آغاخان یونیورسٹی اسکول آف نرسنگ اورمڈوائفری کے ہیڈآف آوٹ ریچ نسرین پنچوانی حاضریں کو یقین دلایاکہ یہ ٹرنینگ بارش کاپہلاقطرہ ہے اورآغاخان یونیورسٹی دوردرازعلاقوں موجوداپنے ہیلتھ کیئراسٹاف کی ضرورت اوراُن کی نیڈکے مطابق ٹریننگ کاانعقادکرتارہے گاتاکہ لوگوں کو اچھی طرح پیشنٹ کیئرمل سکے۔


اس موقع پروگرا م سہولت کار شگفتہ اقبال ،سنوبرفضل اورسہیل ناصرنے کہاکہ ورکشاپ میںCOVID19 کے مریضوں کودیکھ بھال کرنے والے اسٹاف کو انفیکشن کی روک تھام اورکنٹرول پرتربیت دگئی جس میں مریضوں نگہداشت ،ہیلتھ کیئراور کوالٹی کیئر شامل ہے ۔پروگرام سہولت کارنے ذہنی صحت، نیونٹیکل ریگولیشن پروگرام، نیونٹیل سیپسس، زچگی کی صحت سمیت زچگی کی دیکھ بھال اور دوسرے پیچیدگیوں پرتفصیل سے روشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ نئے وائرس سے نبرد آزما ہونے کی تیاری، روک تھام، وائرس کا سراغ لگانے اور اس کا جوابی لائحہ عمل تشکیل دینے کے لئے درکار تکنیکی رہنمائی اور جدید ترین آلات کی فراہمی کویقینی بنایاجائے ۔ ورکشاپ میں تقریبا 54نرسسزاوردوسرے اسٹاف نے شرکت کی ۔انہوں نے اس تربیتی ورکشاپ انتہائی مثبت قراردیتے ہوئے اس طرح کےمزیدورکشاپس انعقادکرنے کامطالبہ کیا۔پروگرام کے آخرمیں شرکاء کوتعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

chitraltimes akhsp workshop for cmws upper and lower chitral
chitraltimes akhsp workshop for cmws upper and lower chitral2
chitraltimes akhsp workshop for cmws upper and lower 3
chitraltimes akhsp workshop for cmws upper and lower chitral5


شیئر کریں: