Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بکامک چترال سے تعلق رکھنے والے گمشدہ نوجوان کے قتل کے دعویداری پر ایف آر درج

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر کے نواحی گاوں بکامک سے گزشتہ چار دنوں سے پراسرار طور پر گمشدہ نوجوان مسمی حیات حسین کو قتل کرنے کے الزام میں پرئیت کے چار افراد کے خلاف ایف آئی آر کوغذی تھانہ میں درج کردیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گمشدہ نوجوان کے بڑے بھائی رحمت حسین ولد نورانی قوم گجر نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بھائی چترال شہر میں ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا مگر 6 نومبر کو گھر نہ آنے پر انکی تلاش شروع کی اور مقامی پولیس میں بھی رپورٹ درج کی جس پر انکوائری شروع کی گئی۔ رحمت حسین نے اپنےبیان میں کہا ہے کہ ان کے بھائی کا پرئیت کے مقام پر ایک لڑکی سے اشنائی تھی۔ اوریہ بات مجھے اور میرے گھروالوں کو بھی معلوم تھا ۔چونکہ اب مجھے یقین اور تسلی ہوا کہ پرئیت کے رہائشی مسمی امیر حمزہ نے اپنے بیٹوں مسمیاں عطاالرحمن،فتح الرحمن اور اپنے بھائی محمد حیات کو ساتھ لیکر میرے بھائی حیات حسین کو قتل کرکے لاش دریا میں ڈالا ہے ۔ جس کی لاش تاحال دستیا ب نہیں ہوا ہے ۔ لہذامیں ان لوگوں پر اپنے بھائی کو قتل کرکے دریا میں ڈالنے کی دعویدار ی کرتا ہوں۔


کوغذی پولیس نے ملزمان کے خلاف 302/34 ت پ کے تحت پرچہ چاک کرکے تفتیش شروع کی ہے اور گزشتہ دن غوطہ خوروں کی مدد سے پرئیت کے مقام پر دریا ئے چترال میں لاش کی تلاش شروع کی ہے تاہم ابھی تک لاش نہیں ملی ہے ۔


یادرہے کہ گزشتہ چار دنوں سے لڑکے کے ساتھ لڑکی کو بھی غیرت کے نام پر قتل کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں ، مگر متضاد بیانات سامنے آرہی ہیں بعض زرائع کے مطابق لڑکی کو بھی مبینہ طور پر قتل کردیا گیا ہے مگر لڑکی کی والد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے اپنی بیٹی کو ضلعے سے باہر اپنے دوسری بیٹی کے گھر بھیجا ہے ۔ تاہم پولیس تفتیش کررہی ہے ۔

chitraltimes prayet murder case


شیئر کریں: