Chitral Times

Nov 29, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

این سی او سی نے 12سال سے زائد عمرکے بچوں کوسائنو ویک، سائنو فارم لگانے کی منظوری دیدی

شیئر کریں:

اسلام آباد(سی ایم لنکس) این سی او سی نے ملک گیر جاری کورونا ویکسینیشن مہم پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا 50فیصد اہل ملکی آبادی کی ویکسینیشن بڑی کامیابی ہے اور ٹیمز کا کردار قابل ستائش ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھرمیں جاری ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔این سی او سی نے بتایا 9نومبر کو 17 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی، 9نومبرکی ویکسینیشن ملکی تاریخ کی بلندترین شرح ہے۔اجلاس میں 12سال سے زائدکے بچوں کوسائنو ویک،سائنو فارم لگانے کی منظوری دی گئی، بچوں کی ویکسی نیشن 15نومبرسے شروع ہوگی، منظوری این سی او سی ہیلتھ ایکسپرٹ کمیٹی نے دی، 12سال سے زائدکے بچوں کوفائزرلگانیکی منظوری پہلے ہی دی جاچکی ہے۔

این سی او سی نے ملک گیر جاری کورونا ویکسینیشن مہم پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا 50فیصد اہل ملکی آبادی کی ویکسینیشن بڑی کامیابی ہے، ویکسینیشن کیلئے اہل نصف آبادی کوکم ازکم ایک ڈوز لگادی گئی ہے۔این سی او سی کا کہنا تھا کہ کے پی نصف آبادی کی ویکسینیشن کرنے والا دوسرا صوبہ ہے، کے پی کی نصف اہل آبادی کو ویکسین کی ایک ڈوزلگائی جا چکی ہے۔این سی او سی نے گھر گھر جاری کورونا ویکسینیشن مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کوروناویکسینیشن کی کامیابی کیلئے ٹیمزکاکردارقابل ستائش ہے، ٹیموں کی بدولت ویکسینیشن مہم کی شرح میں اضافہ ہورہاہے۔

اجلاس میں این سی او سی کو بذریعہ بارڈر آنیوالوں کیلئے پروٹوکول، ویکسینیشن پربریفنگ دی گئی، جس پر این سی او سی نے کہا کہ ویکسین کی دوسری ڈوز کی شرح بڑھانے کیلئے اقدامات ناگزیرہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز انتہائی اہمیت کی حامل ہے، شہری کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز ضرور لگوائیں، شہریوں کی قوت مدافعت میں اضافے کیلئے دوسری ڈوزضروری ہے۔


شیئر کریں: