Chitral Times

May 23, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لاسپور میں ٹیلی نار کی ناقص سروس، صارفین رُل گئے،ٹاور منہدم کرنے کی دھمکی

شیئر کریں:

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لاسپور کے صارفین ٹیلی نار نے کمپنی کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک ہفتے کے اندر ناقص سروس کو درست نہ کیا گیا تو ٹیلی نار ٹاورکو مندم کرینگے۔ ایس ایچ او تھانہ لاسپور کو ایک رپورٹ میں انھوں نے کہا ہے کہ علاقے میں صرف ایک ہی نیٹ ورک ٹیلی نار ہے جس کی ناقص سروس کی وجہ سے علاقے میں کئی مسائل جنم لئے ہیں ۔ جہاں عام صارفین کےساتھ مختلف اداروں کے طلباو طالبات بھی بری طرح متاثرہیں ۔ درخواست میں مذید کہا گیا ہے کہ ناقص سروس کی وجہ سے ایزی لوڈ کے پیسے بھی ضائع ہوجاتے ہیں۔ انھوں نے سروس کی بحالی کیلئے کمپنی کو ایک ہفتے کا ڈیڈ لائن دیا ہے بصورت دیگر ٹاور کو منہدم کرنے کی دھمکی دی ہے ۔

chitraltimes laspur report on telenor

شیئر کریں: