Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ساتھ مستوج اور پرواک میں کھلی کچہری کا انعقاد

شیئر کریں:

اپر چترال ( نمائندہ چترا ل ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے گزشتہ روز اپر چترال کے دو مقامات پرواک اور مستوج خاص میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اورنمائندوں کے علاوہ کثیر تعداد میں عمائدین علاقہ، سابقہ عوامی نمائندگان اور عوام نے شرکت کیں اس موقع پر عوام الناس کی جانب سے عوامی مسائل اجاگر کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے تمام مسائل غور سے سننے کے بعد بعض مسائل موقع پر ہی حل کئے اور بعض ٹھوس مسائل کی جلد حل کے لئے موقع پر موجود لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو احکامات صادر کیے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے عوام الناس کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے تمام محکمہ جات کے سربراہان کو عوامی مسائل کے حل کے لئے ٹائم فریم دیا تاکہ جلد از جلد ان مسائل کو حل کیا جاسکے۔کھلی کچہری میں انہوں نے کورونا ویکسینیشن کے بارے میں بھی لوگوں کو تلقین کی کہ کورونا وباء سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین ضرور کروائیں۔

کھلی کچہری کا انعقاد پہلے پرواک میں کیا گیا جہاں لوگوں نے مختلف مسائل کی نشاندہی کی ۔ جن میں میراگرام نمبر1 سے پرواک کے درمیان جیب ایبل پل اور نوجوانوں کیلئے پلے گراونڈتعمیر کی مطالبہ کے ساتھ ٹرانسپورٹروں اور ڈرائیوروںکی طرف سے من مانی کرایہ وصولی کرنےکی شکایت کی۔ مقرریں نے یہ بھی شکایت کی کہ بعض پٹواریوں نے سرکاری زمینات لوگوں کے نام کئے ہیں۔ انھوں نے بعض افراد کی طرف سے تجاوزات کی بھی نشاندہی کی اور مطالبہ کیا کہ ان سے وارگزار کیاجائے۔

مستوج خاص کے کھلی کچہری میں لوگوں نے مسائل کے انبار لگادئے،انھوں نے کہاکہ اپرچترال ضلع کا مطالبہ مستوج کے عوام نے کیا تھا اور یہاں پر اپر ضلع کا اعلان ہوا تھا۔ ضلع بننے کے بعد لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی کہ ان کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہونگے مگر اپر ضلع بننے کے دو سال بعد بھی یہاں کے عوام مسائل سے دوچار ہیں۔ جبکہ علاقہ لاسپور سے لیکر بروغل تک پھیلا ہوا ہے ۔اورعلاقہ کم وبیش پچاس ہزارآبادی پر مشتمل ہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ اسسٹنٹ کمشنرسمیت ان کا عملہ مستوج میں تعینات کیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا بنگلہ اور دفاتر پولیس سے وارگزار کیا جائے تاکہ اسسٹنٹ کمشنر مستوج میں خدمات انجام دے سکیں ۔انھوںنے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مستوج ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے فوری طور پر ڈاکٹروں کی تعیناتی کے ساتھ صحت کارڈ سہولیات سے لوگوں کومستفید کیا جائے۔ انھوںنے مطالبہ کیا کہ مستوج میں ایس آرایس پی کے زیر انتظام تعمیر شدہ بجلی گھر کو عوام کے حوالہ کیاجائے تاکہ انتظامی امور اور بجلی گھر کی دیکھ بھال علاقے کے لوگ خود کرسکیں۔ مستوج خاص میں ٹرانسپورٹ آڈہ کی تعمیر، ٹریفک وارڈن کی تعیناتی ،اور ٹیلی نارموبائل نیٹ ورک کی ناگفتہ بہہ حالت کو درست کرنے کے ساتھ منشیات کے روک تھام کیلئے میسر اقدامات کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔ عوامی حلقوں نے کہاکہ بونی مستوج روڈ کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ لہذا اسکی تعمیر کو یقینی بنایا جائے۔

parwak khule kacheri

mastuj parwak khule kacheri2
mastuj parwak khule kacheri

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
54707